بدھ گیا بلاسٹ معاملہ میں سزا کا اعلان ، تمام مجرمین کو ملی عمر قید

بہار کے بودھگیا میں ہوئے سلسلہ وار دھماکہ معاملہ میں مجمر قرار دئے گئے تمام مجرمین کو عمر قید کی سزا سنائی گئ ہے ۔

Jun 01, 2018 01:13 PM IST | Updated on: Jun 01, 2018 03:34 PM IST
بدھ گیا بلاسٹ معاملہ میں سزا کا اعلان ، تمام مجرمین کو ملی عمر قید

بہار کے بودھ گیا میں ہوئے سلسلہ وار دھماکہ معاملہ میں مجمر قرار دئے گئے تمام مجرمین کو عمر قید کی سزا سنائی گئ ہے ۔ سبھی مجرمین کی سزا کے تمام شقوں پر سماعت کرتے ہوئے ان آئی اے کی خصوصی عدالت نے جمعہ کے روز سزا سنائی ۔ سبھی مجرمین پر 40 ـ 40 ہزار روپیے دینے کا جرمانہ لگایا گیا ہے ۔ جمعرات کے روز سزا کے شقوں پر بہث مکمل نہیں ہو سکی تھی ۔ کورٹ میں این آئی اے کے وکیل نے اپنی دلیل پیش کرتے ہوئے مجرمین کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

این آئی اے کے خصوصی جج منوج کمار سنہا نے 25 مئی کو اس معاملے میں پانچ ملزمان حیدر علی، امتیاز انصاری، مجیب اللہ انصاری، عمر صدیقی اور اظہر الدین قریشی کو تعزیرات ہند اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مجرم قرار دینے کے بعد گزشتہ دو دنوں سے سزا کے نقطہ پر دونوں اطراف کی دلیلیں سننے کے بعد آج یہ سزا سنائی ہے۔

Loading...

خصوصی جج نے حیدر علی پر کل 60 ہزار روپے کا، امتیاز اور مجیب اللہ پر 50-50 ہزار روپے کا اور عمر اور اظہر الدین پر 40-40 ہزار روپے کا جرمانہ بھی کیا ہے۔ جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے پر حیدر علی کو تین سال، امتیاز اور مجیب اللہ کو ڈھائی سال اور عمر اور اظہر الدین کو دو سال کی قید کی اضافی سزا بھگتنی ہوگی۔

واضحرہے کہ چار سال 10 ماہ بعد جمعہ کو این آئی اے کورٹ کا فیصلہ آیا ہے ۔کورٹ نے معاملہ میں تمام 5مجرمین کو مجمر قرار دیا تھا ۔ 7 جولائی 2013 کو بودھگیا میں ہوئے نو دھماکو میں پانچ مجرمین کے خلاف این آئی اے کورٹ کے خصوصی جسٹس منوج کمار نے فیصلہ سناتے ہوئے تمام گنہگاروں کو مجرم قرار دیا تھا ۔ سال 2013 میں ہوئے اس دھماکہ میں ایک تبتی بودھ مذہب کے داہب اور میامار کے پلگریم زخمی ہو گئے تھے۔

Loading...