بہار کے ضلع نوادہ میں دو گروپوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ، آتشزنی

Apr 04, 2017 04:25 PM IST | Updated on: Apr 04, 2017 04:27 PM IST

نوادہ۔  بہار کے ضلع نوادہ میں آج پوسٹر پھاڑنے کے معاملے میں دو گروپوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ ہو گئی۔ ضلع مجسٹریٹ منوج کمار نے یہاں بتایا کہ نوادہ شہر تھانہ کے سدبھاؤنا چوک پر لگائے گئے پوسٹر کو کچھ شرپسندوں نے پھاڑ دیا جس سے دوسرے گروپ کے لوگ مشتعل ہوگئے اور کچھ دکانوں میں آگ لگا دی۔ دونوں دھڑوں کی جانب سے پتھراؤ کی صورت میں کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

مسٹر کمار نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طورپر حکام کے ساتھ بڑی تعداد میں پولس فورس کو موقع پر بھیجا گیا۔ پولیس نے ہنگامہ کرنے والے لوگوں کو بھگا دیا ہے۔ فی الحال حالات کشیدہ لیکن کنٹرول میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے مرکزی نیم فوجی دستہ کی ایک کمپنی طلب کی گئی ہے۔ اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مقامی لیڈر اور مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے لوگوں سے امن بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے۔

بہار کے ضلع نوادہ میں دو گروپوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ، آتشزنی

فوٹو کریڈٹ: نوشاد زبیر ملک فیس بک پیج

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز