پٹنہ میونسپل انتخابات کیلئے ووٹنگ ، گورنر سمیت کئی اہم شخصیات نے ڈالےووٹ

Jun 04, 2017 04:38 PM IST | Updated on: Jun 04, 2017 04:38 PM IST

پٹنہ : پٹنہ میونسپل وارڈ کونسلر کے لئے آج ہو رہی پولنگ میں گورنر رام ناتھ کووند اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو سمیت کئی اہم شخصیتوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ گورنر مسٹر کووند نے راج بھون کے نزدیک سرکاری گرلز مڈل سکول میں اپنا ووٹ ڈالا جبکہ آر جے ڈی کے صدر مسٹر یادو ، ان کی بیوی سابق وزیر اعلی محترمہ رابڑی دیوی اور ان کے وزیر بیٹوں نے ویٹنری کالج میں واقع پولنگ مرکز پر ووٹ ڈالے۔

مرکزی وزیر رام کرپال یادو، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر سشیل کمار مودی، بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر نند کشور یادو سمیت کئی اہم شخصیتوں نے بھی ووٹ ڈالے۔ پٹنہ کے ضلع مجسٹریٹ سنجے اگروال نے بھی آدرش پولنگ مرکز پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔مسٹر اگروال نے اس دوران سیلفی بھی لی۔

پٹنہ میونسپل انتخابات کیلئے ووٹنگ ، گورنر سمیت کئی اہم شخصیات نے ڈالےووٹ

ریاستی الیکشن آفس کے مطابق پٹنہ میونسپل کے75 وارڈوں کے لئے صبح سات بجے پرامن طریقے سے پولنگ شروع ہوئی۔ پولنگ شام پانچ بجے تک چلے گی۔ اس دوران اب تک کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ اس الیکشن میں 1665017 ووٹر 1512 پولنگ مراکز پر 1008 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز