راجستھان میں محمد افرازالحق کے قتل پر ممتا بنرجی کا شدید ردعمل ، کہا : کیسے کوئی انسان اس قدر ہوسکتا ہےحیوان

Dec 07, 2017 08:17 PM IST | Updated on: Dec 07, 2017 08:17 PM IST

کلکتہ: مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے راجستھان میں بنگالی ورکر کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ممتا بنرجی نے سوشل سائٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم بنگال کے ایک ورکر کی راجستھان میں بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔کیسے کوئی انسان قدر حیوانیت پر اتر سکتا ہے ۔

خیال رہے کہ مسلم مزدور کو قتل کردیا گیا اور اس کے جسم کا نصف حصہ راجستھان کے راجسمندضلع میں برآمد ہوا ہے ۔سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں قتل کی منظر کشی کی گی ہے ۔پولس نے نصف لاش کی شناخت کرلی ہے ۔یہ مالدہ ضلع کا رہنے والا محمد افرازالحق ہے ۔حملہ کرنے والے شخص کی شناخت شمبھولال ریگار کے طور پر کی گئی ہے ۔نصف جلی ہوئی لاش کل ایک ہوٹل کے قریب سے برآمد کیا گیا تھا۔بعد میں پولس نے اس بات کی تصدیق کردی یہ وہی لاش جسے سوشل میڈیا پر دیکھایا جارہا ہے ۔زراعتی آلہ کے ذریعہ قتل کیا گیا ہے اور مقتول کی گاڑی کو جائے واقعہ سے برآمد کیا گیا ہے۔

راجستھان میں محمد افرازالحق کے قتل پر ممتا بنرجی کا شدید ردعمل ، کہا : کیسے کوئی انسان اس قدر ہوسکتا ہےحیوان

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی: فائل فوٹو

افرازالحق راجسمندرضلع میں مزدوری کا کام کرتا ہے اور اس کے اہل خانہ بھی یہیں رہتے ہیں ۔قتل کرنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔شمبھو کو پولس تلاش کررہی ہے ۔راج نگر پولس اسٹیشن میں دفعہ 302(قتل)201.کے تحت کیس درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز