مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے شروع کی بی جے پی بھارت چھوڑو تحریک ، جم کر سادھا نشانہ

Aug 09, 2017 07:33 PM IST | Updated on: Aug 09, 2017 07:33 PM IST

کلکتہ: انگریز بھارت چھوڑو تحریک کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر بی جے پی ہندوستان چھوڑوتحریک کی شروعات کرتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ بی جے پی کے دور اقتدار میں ملک کی جمہوری نظام پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے ہیں اس لیے ترنمول کانگریس تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر 2019میں بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی کوشش کرے گی ۔

’’بی جے پی 2019میں ہندوستان چھوڑو‘‘ کا نعرہ دیتے ہوئے ممتابنرجی نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت کی وجہ سے عوام کو ان کے حقوق سے محروم سے کیا جارہا ہے ۔اس کے ساتھ ہی ہندوستان جس کی بنیاد سیکولرازم پر قائم ہے کو بھی خطرات لاحق ہے اور بی جے پی ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ ہم 2019میں بی جے پی کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ہمارا نعر ہ ہے کہ ’’بی جے پی ہندوستان چھوڑو‘‘ہم تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں ۔جو بی جے پی کی غلط پالیسیوں کے خلاف متحدہوکر کام کریں گے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک سے فرقہ واریت کی سیاست کا خاتمہ ہوں ۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے شروع کی بی جے پی بھارت چھوڑو تحریک ، جم کر سادھا نشانہ

ممتابنرجی نے’’ بھارت چھوڑوتحریک‘‘ کی 75ویں سالگرہ کے موقع ترنمول کانگریس کی بی جے پی ہندوستان چھوڑو تحریک کی شروعات کرتے ہوئے کہا ہماری یہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک بی جے پی اقتدار سے بے دخل نہیں ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بہر صورت حفاظت کی جائے گی۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی مرکزی ایجنسیاں ای ڈی، انکم ٹیکس اور سی بی آئی کوا ستعمال کرکے ہمیں ڈرانے کی کوشش کررہی ہے۔مگر ہم خوف زدہ ہونے والے نہیں ہیں ۔انہوں نے کہ کہ مرکزی حکومت ایجنسیوں کے ذریعہ چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ایجنسی سے ہے اور ایجنسی کیلئے ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ اس مہینے کے اخیر میں راشٹریہ جنتادل کے صدر لالو پرساد یادو کی پٹنہ میں ہونے والی ریلی میں شرکت کریں گی ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی ملک کے آدی واسی اور دیگر پسماندہ طبقات کو نظر انداز کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دور اقتدار میں قبائیلیوں اور پسماندہ افراد پر حملے کیے جارہے ہیں ۔دوسری طرف یہ لوگ قبائلیوں کے ساتھ تصویر کھینچواکر سیاست بھی کرتے ہیں ۔

خیال رہے کہ آج ترنمول کانگریس نے ریاست بھر میں ’بی جے پی ہندوستان چھوڑو‘ تحریک کی شر وعات کی ہے ۔جو بلاک سطح تک یہ مہم چلائی جائے گی۔خیال رہے کہ ریاست میں تیزی سے بی جے پی کی طاقت میں اضافہ کو روکنے کیلئے ممتا بنرجی نے ایک بڑی تحریک شروع کی ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز