کھانے کے معاملہ پر ممتا بنرجی نے کی بالی ووڈ ادکارہ کاجول کی حمایت ، کہی یہ بات

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے آج بالی ووڈ اداکارہ کاجول کے بیف کھانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے یہ تشویش ناک بات ہے کہ کچھ لوگ کسی کے کھانے پر اعتراض کرتے ہیں

May 03, 2017 09:17 PM IST | Updated on: May 03, 2017 09:46 PM IST

کلکتہ: مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے آج بالی ووڈ اداکارہ کاجول کے بیف کھانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے یہ تشویش ناک بات ہے کہ کچھ لوگ کسی کے کھانے پر اعتراض کرتے ہیں ۔

مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں اس اداکارہ کا نام نہیں لوں گی ۔انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے ۔اداکارہ نے حال ہی میں کھانے کی ویڈیو کو انٹر نیٹ پر شیئر کیا۔ اس کے بعد سے ہی انہیں نشانہ بنایا جارہا ہے ۔جب کہ کاجول نے وضاحت کردی ہے کہ وہ گائے کا نہیں بھینس کا گوشت کھارہی تھیں ۔یہ صورت حال بہت ہی تشویش ناک ہے ۔

کھانے کے معاملہ پر ممتا بنرجی نے کی بالی ووڈ ادکارہ کاجول کی حمایت ، کہی یہ بات

وزیرا علیٰ نے کہا کہ کسی کے کھانے یا نہیں کھانے کے پسند پر حملہ کرنا ملک کی جمہوریت کیلئے اچھی بات نہیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز