مودی حکومت یروشلم سے متعلق امریکی فیصلے کی واضح الفاظ میں مذمت کرے : مولانا قاری محمد عثمان

Dec 21, 2017 08:17 PM IST | Updated on: Dec 21, 2017 08:17 PM IST

کلکتہ : امریکی صدر کے ذریعہ القدس کو اسرائیلی راجدھانی قراردینے کے خلاف سخت موقف اختیا کرتے ہوئے آج یہاں جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا قاری محمد عثمان منصورپوری نے اس فیصلہ کو شر انگیز اور عدل و انصاف کے منافی قرار دیا ہے ۔ صدر جمعیۃ علماء ہند نے حکومت ہند سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مبہم طور پر نہیںبلکہ واضح الفاظ میں امریکی صدر کے اس قدم کی مذمت کرے ۔ مولانا منصورپوری، کلکتہ کے تاریخی د ھرم تلہ میدان میں امریکی فیصلہ کے خلاف منعقد جمعیۃ علماء مغربی بنگال کے عظیم الشان احتجاجی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ انھوں نے اجلاس گاہ میں موجود ایک لاکھ سے زائد مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ القدس کا مسئلہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین سے وابستہ ہے ۔

انھوں نے کہا کہ مغربی طاقتوں نے آج سے ستر سال پہلے 1948میں فلسطینیوں کی سرزمین پراسرائیل کے نام سے جو نام نہاد ریاست قائم کی تھی اور فلسطینیوں کے حقوق کو جس طرح پامال کیا تھا وہ انسانیت پر ایک بدنما داغ ہے ۔مولانا منصورپوری نے بتایا کہ کل شام دہلی میں مسئلہ فلسطین سے متعلق ایک مشاورتی میٹنگ ہوئی تھی جس میں عالم عرب کے زیادہ تر سفارت کار، بلا تفریق مذہب ہندستان کے ممبران پارلیامنٹ اور سبھی تنظیموں کے رہنما ء موجود تھے ۔ اس موقع پر متفقہ طو رسے منظور ایک اہم قرار داد کے علاوہ جمعیۃ علماء ہند نے اعلان کیا کہ جمعہ کو پورے ملک میں یوم دعاء اور پرامن احتجاج منعقد کیا جائے گا۔مولانا منصورپوری نے پروگرام میں موجود 21 اضلاع سے آئے جمعیۃ کے ذمہ داروں سے کہا کہ جمعہ کو اپنے اپنے علاقوں میں پورے جذبہ سے احتجاج منعقد کریں ۔

مودی حکومت یروشلم سے متعلق امریکی فیصلے کی واضح الفاظ میں مذمت کرے : مولانا قاری محمد عثمان

مولانا منصورپوری نے دہلی کے مشاورتی اجتماع میں منظور شدہ قرار کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہ ہندستان کی ہمیشہ یہ پالیسی رہی ہے کہ اس نے ایک ایسے آزاد فلسطین کی وکالت کی ہے جس کی راجدھانی مشرقی یروشلم ہو۔ اس موقع پر مولانا صدیق اللہ چودھری صدر جمعیۃ علماء مغربی بنگال ، مولانا مفتی عبدالسلام ناظم اعلی جمعیۃ علماء مغربی بنگال ، مولانا مفتی رفیق الاسلام ، مولانا نجم الحق سمیت متعدد سماجی وسیاسی رہنمائوں نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز