بشيرہاٹ فرقہ وارانہ فسادات : فرضی تصویر شیئر کرنے والا شخص گرفتار، ممتا نے کہا : امن قائم ہو گیا

Jul 09, 2017 03:13 PM IST | Updated on: Jul 09, 2017 03:13 PM IST

کولکاتہ : مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ میں اب بھی حالات معمول نہیں ہیں۔ تاہم وزیر اعلی ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ علاقہ میں امن قائم ہوگیا ہے۔ دریں اثنا میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکاتہ پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرلیا ہے، جس نے بھوجپوری فلم کے ایک سین کی تصویر کو تشدد زدہ علاقہ کی بتا کر فیس بک پر شیئرکیا تھا۔ تصویر میں ایک مرد عوامی طور پر ایک خاتون کی ساڑی کھینچتے ہوئے نظر آتا ہے۔ تاہم اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ یہ تصویر 2014 میں ریلیز ہوئی عورت کھلونا نہیں فلم کا ایک سین ہے۔

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بھی معاملہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے ہفتہ کو کہا تھا کہ فرضی تصاویر اور ویڈیوز پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ قانون اپنا کام کرے گا۔ میں بنگال کے لوگوں کو مبارکباد دیتی ہوں کہ وہ ان لوگوں کے جال میں نہیں پھنسے جو افواہیں اور فرقہ وارانہ نفرت پھیلا رہے ہیں۔ امن قائم ہوگیا ہے۔

بشيرہاٹ فرقہ وارانہ فسادات : فرضی تصویر شیئر کرنے والا شخص گرفتار، ممتا نے کہا : امن قائم ہو گیا

Source: ALTNews

ادھر بنگال حکومت نے بشیر ڈویژن میں فرقہ وارانہ تشدد کی عدالتی جانچ کا حکم دے دیا۔ یہ جانچ کلکتہ ہائی کورٹ کے کسی موجودہ یا ریٹائرڈ جج کی نگرانی میں ہوگی ۔ ممتا کے مطابق ہم تشدد کی جانچ کروائیں گے، تاکہ قانون کے مطابق داری کارروائی ہو سکے، ہمیں تشدد میں شامل قوتوں کے بارے میں معلوم ہے ، ہم افواہ پھیلانے میں میڈیا کے ملوث ہونے کی بھی جانچ کروائیں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز