Live Results Assembly Elections 2018

سائیکل نہیں ملی تو ناراض طلبہ نے اسکول انتظامیہ کو ہی بنا لیا بندی

مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے ایک اسکول میں طالب علموں نے مغربی بنگال حکومت کی طرف سے سائیکل ملنے میں تاخیر سے ناراض ہوکر اسکو ل انتظامیہ کو اسکول میں بندی بنادیا ۔

Jan 09, 2017 10:45 PM IST | Updated on: Jan 09, 2017 10:45 PM IST

کلکتہ: مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے ایک اسکول میں طالب علموں نے مغربی بنگال حکومت کی طرف سے سائیکل ملنے میں تاخیر سے ناراض ہوکر اسکو ل انتظامیہ کو اسکول میں بندی بنادیا ۔ بہارال پی ایل ایس ہائی اسکول کے 500طلبہ نے احتجاج کیا جو بعد میں تشدد میں تبدیل ہوگیا ۔طلبہ نے اسکول کو جبراً بند کرانے کے بعد کئی گھنٹے تک اسکول انتظامیہ بندی بنائے رکھا۔یہ سب طلباء ہائر سیکنڈری میں زیر تعلیم ہیں ۔طلباء کا کہنا ہے کہ دیگر اسکولوں میں سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری طلباء کو حکومت نے سائیکل دیا ہے تو پھر یہاں کیوں نہیں دیا گیا ۔

طلبہ نے کہا کہ جب دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کو سائیکل دی جارہی ہے تو ہمارا اسکول کیوں محروم ہے۔طلبہ نے کہا کہ پہلے 15دسمبر کوسائیکل تقسیم ہونا تھا مگر بعد میں 5جنوری کا اعلا ن کردیا گیا اور اب اسکول انتظامیہ کہہ رہی ہے ان کے پاس سائیکل دینے کیلئے روپے نہیں ہیں۔

سائیکل نہیں ملی تو ناراض طلبہ نے اسکول انتظامیہ کو ہی بنا لیا بندی

علامتی تصویر

تاہم اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے کہا کہ سائیکل تقسیم کرنے کی تاریخ اسکول انتظامیہ نح نہیں بلکہ بلا اتھارٹی نے دیا تھا۔جب ہمیں سائیکل فراہم نہیں کیا گیا ہے تو ہم کہاں سے طلبہ کو سائیکل دیں گے ؟ جب تک ہمیں بلاک انتظامیہ کوئی یقین دہانی نہیں مل جاتی ہے اس وقت تک ہم کچھ بھی اعلان نہیں کرسکتے ہیں ۔

ہیڈ ماسٹر نے کہا کہ گزشتہ مہینے بلاک اتھارٹی نے ہم سے تفصیلات طلب کی تھی جسے ہم نے فراہم کردیا ہے۔اسکول انتظامیہ نے کہا کہ 15جنوری تک کوئی حتمی تاریخ سامنے آسکتے ہیں ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز