القاعدہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار تین افراد کو 14دن کیلئے پولس کی تحویل میں بھیجا گیا

Nov 22, 2017 09:54 PM IST | Updated on: Nov 22, 2017 09:54 PM IST

کلکتہ: بنگلہ دیش کی دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو افراد اور ایک مقامی ہتھیار ڈیلر جسے کلکتہ پولس نے گرفتار کیا تھا کو آج عدالت نے 14دن کیلئے کلکتہ پولس کی تحویل میں دیا ہے ۔ منگل کو کلکتہ اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف)نے کلکتہ ریلوے اسٹیشن سے تین افراد کو گرفتار کیا تھا ۔بنگلہ دیش کی دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے یہ دونوں افرادہتھیار ڈیلر سے ملاقات کررہے تھے ۔ڈپٹی کمشنر کلکتہ پولس مرالی دھر شرما نے کہا کہ آج ان تینوں کو کلکتہ سٹی سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔عدالت نے انہیں 14دن کیلئے پولس حراست میں بھیج دیا گیا ہے ۔

کل پولس نے بتایا کہ شمشاد میا ں عرف تنویر ،اور ریاض عرف رضی الاسلام کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے یہ دونوں بنگلہ دیش میں القاعدہ کا ونگ اے بی ٹی سے تعلق ہے ۔جب کہ تیسر اشخص منتوش دے عرف منا دا جو مبینہ طور پر ہتھیار ڈیلر ہے اور اس کا تعلق شمالی 24پرگنہ کے بشیر ہاٹ سے ہے ۔پولس نے بتایا کہ یہ دونوں بنگلہ دیشی شہری ہندوستان میں غیر قانونی طریقے سے چھ مہینے سے پہلے داخل ہوئے تھے ۔کلکتہ سے کئی شہروں کا دورہ کیا تھا ۔دستاویز سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دونوں حیدرآباد، پٹنہ ، رانچی اور پونے کا دورہ کیا تھا۔

القاعدہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار تین افراد کو 14دن کیلئے پولس کی تحویل میں بھیجا گیا

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز