مغربی بنگال : ہندو لڑکے سے تعلق ہونے کی وجہ سے بھائی اور والد نے لی مسلم خاتون کی جان ، گرفتار

مغربی بنگال میں ایک مسلم خاتون کے قتل کے الزم میں اس کے بھائی اور والد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ خاتون کا قتل اس کے گھر والوں نے مبینہ طور پر ایک ہندو لڑکے سے تعلق ہونے کی وجہ سے کیا ہے۔

Sep 12, 2018 10:48 AM IST | Updated on: Sep 12, 2018 10:48 AM IST

مغربی بنگال میں ایک مسلم خاتون کے قتل کے الزم میں اس کے بھائی اور والد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ خاتون کا قتل اس کے گھر والوں نے مبینہ طور پر ایک ہندو لڑکے سے تعلق ہونے کی وجہ سے کیا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق یہ دونوں بہار کے جمال پور کے رہنے والے ہیں اور انہیں پیر کو پوربا بردوان ضلع پولیس نے کولکاتہ سے گرفتار کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ 31 اگست کو یہاں سے 19 کلو میٹر دو رایک کھیت سے ایک خاتون کی لاش برآمد کی گئی تھی ۔ خاتون کا چہرہ پتھر سے کچل دیا گیا تھا ۔

مغربی بنگال : ہندو لڑکے سے تعلق ہونے کی وجہ سے بھائی اور والد نے لی مسلم خاتون کی جان ، گرفتار

علامتی تصویر

پولیس افسر کے مطابق پوسٹ مارٹم کے دوران خاتون کے جسم پر دو نمبر لکھتے ہوئے ملے ، جس پر کال کرنے پر اس شخص کا پتہ چلا ، جس کے ساتھ اس کے تعلقات تھے ۔ اس کے بعد پولیس ممبئی میں اس شخص کے پاس پہنچی اور اس نے خاتون کے گھر کا پتہ اور اہل خانہ کی معلومات فراہم کرائی ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز