مغربی بنگال: کسانوں کے پنشن میں تین سو روپے کا اضافہ

مغربی بنگال حکومت نے کسانوں کے پنشن میں اضافہ کرنے کے ساتھ ہی پنشن لینے والے کسانوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Jun 09, 2018 07:06 PM IST | Updated on: Jun 09, 2018 07:06 PM IST

مغربی بنگال حکومت نے کسانوں کے پنشن میں اضافہ کرنے کے ساتھ ہی پنشن لینے والے کسانوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔حکومت کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق پہلے کسانوں کو 700روپے پنشن دیے جاتے تھے مگراب اس میں اضافہ کرکے ایک ہزار روپیہ کردیا گیا ہے ۔

بتادیں کہ اب تک بنگال حکومت کی جانب سے 69,440کسانوں کو پنشن دیا جاتا تھا مگراب ایک لاکھ کسانوں کو پنشن دیا جائے گا ۔یعنی 30ہزار کا اضافہ کردیا گیا ۔یہ اسی سال اپریل سے ہی نافذ ہوگا۔

مغربی بنگال: کسانوں کے پنشن میں تین سو روپے کا اضافہ

علامتی تصویر

مغربی بنگال حکومت کے پنشن اسکیم کے تحت 60سال کے عمر اور اس سے زاید کی عمر کے کسان پنشن کیلئے درخواست دے سکتے ہیں ۔حکومت نے کہا کہ چوں کہ کوٹہ مکمل ہوگیا تھا اس لیے بہت سارے کسانوں نے جنہوں نے پنشن کی درخواست دی تھی انہیں پنشن نہیں مل رہا تھا ۔اس لیے حکومت نے اس کوٹے کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔کسانوں نے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز