عید کی چھٹی کے لئے جاری سرکلر فرضی ہونے کی خبر سے مسلمانوں میں مایوسی

مغربی بنگال میں عید کی سرکاری چھٹی کو لیکر جاری ہوئے فرضی سرکلر کے بعد جہاں پولیس الرٹ ہو گئی ہے وہیں اس سرکلر سے مسلم سرکاری ملازمین میں مایوسی بھی چھا گئی ہے۔

Jun 12, 2018 01:45 PM IST | Updated on: Jun 12, 2018 01:45 PM IST

مغربی بنگال میں عید کی سرکاری چھٹی کو لیکر جاری ہوئے فرضی سرکلر کے بعد جہاں پولیس الرٹ ہو گئی ہے وہیں اس سرکلر سے مسلم سرکاری ملازمین میں مایوسی بھی چھا گئی ہے۔  سرکلر سے عید کی چھٹیوں کی پلاننگ کرنے والے ملازمین نے حکومت سے فرضی خبر کو حقیقی شکل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

عید الفطر کے لئے بنگال حکومت کے لوگو کے ساتھ 12 سے 15 جون کی چھٹی کے اعلان والے سرکلر سے مسلم ملازمین میں خوشی کی لہر دیکھی جا رہی تھی۔ یہ پہلا موقع تھا جب اس طرح کی لمبی چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔ چونکہ  وزیر اعلی ممتا برجی کا امیج سیکولر لیڈر کے طور پر ہے ایسے میں اس فرضی خبر کوبھی لوگوں نے سچ مان لیا تھا۔ تاہم کولکاتا پولیس کی جانب سے اس خبر کو فرضی بتائے جانے پر جہاں یہ معاملہ بحث کا مدعا ہے وہیں مسلم ملازمین میں مایوسی دیکھی جا رہی ہے۔

عید کی چھٹی کے لئے جاری سرکلر فرضی ہونے کی خبر سے مسلمانوں میں مایوسی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی: فائل فوٹو۔

وہیں، کولکاتا پولیس نے اس سرکلر کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ ترنمول کانگریس ذرائع کے مطابق فرضی سرکلر سے وزیر اعلی کی امیج خراب ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ وہیں مسلم ملازمین نے حکومت سے عید کی خصوصی چھٹی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز