مغربی بنگال پنچایت انتخابات : 89 فیصد سیٹوں پر ترنمول کانگریس کا قبضہ ، بی جے پی دوسرے نمبر

May 17, 2018 10:04 PM IST | Updated on: May 17, 2018 10:04 PM IST

کلکتہ : مغربی بنگال پنچایت انتخابات میں ترنمول کانگریس نے یک طرفہ جیت حاصل کرنے کی طرف گامزن ہے۔گرام سبھا کی 89فیصد سیٹوں پر ترنمو ل کانگریس نے جیت حاصل کرلی ہے ۔گرام سبھا کی 31836گرام سبھا کی سیٹوں پر پولنگ ہوئی تھی ۔جس میں 29,634کے نتائج آچکے ہیں جس میں ترنمول کانگریس نے26,601سیٹوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ ترنمول کانگریس کی جیت کی شرح 89فیصد ہوتی ہے ۔جب کہ بی جے پی کو6.85سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور سی پی ایم و کانگریس کو 1.38فیصد سیٹوں پر جیت در ج کی ہے ۔جب کہ 1.06سیٹوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جن میں زیادہ ترنمول کانگریس کے باغی لیڈر ہیں ۔

ترنمو ل کانگریس نے 20ضلع پریشد کی سیٹوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے اور 239سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے جب کہ اب تک ایک بھی سیٹ پر اپوزیشن جماعت کو کامیابی نہیں ملی ہے ۔ضلع پریشد کے 621سیٹوں پر پنچایت انتخابات ہوئے تھے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر شیامک بھٹا چاریہ نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی کے درمیان بڑے پیمانے پر تشدد کے واقعات ہوئے ہیں ۔ریاستی الیکشن کمیشن کو شکایت کرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے ۔ترنمو ل کانگریس کے ورکروں نے ووٹوں کی گنتی کو نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام ترنمو ل کانگریس کے خلاف ووٹ دینے کو تیار ہیں مگرپرامن پولنگ نہیں ہونے کی وجہ سے ترنمو ل کانگریس کو فائدہ پہنچایے ۔

مغربی بنگال پنچایت انتخابات : 89 فیصد سیٹوں پر ترنمول کانگریس کا قبضہ ، بی جے پی دوسرے نمبر

ترنمول کانگریس کے سیکریٹری جنرل پارتھو چٹرجی نے کہا کہ پنچایت انتخابات کے نتائج ثابت کرتے ہیں کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں ۔ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ بنگال کے عوام ہمارے ساتھ ہیں اور ممتا بنرجی کی قیادت پر انہیں پورا بھروسہ ہے۔بھانگر جہاں گزشتہ ڈیڑھ سالوں سے پاور گرڈ سب اسٹیشن کے قیام کے خلاف تحریک چل رہی ہے ۔پنچایت انتخابات سے قبل وہاں بڑے پیمانے پر تشدد کے واقعات رونما ہوئے تھے ۔پنچایت سمیتی کی سیٹ آزاد امیدوار جنہیں زمین بچاؤ کمیٹی حمایت حاصل تھی نے جیت حاصل کرلی ہے ۔

ترنمو ل کانگریس نے مغربی بردوان ضلع کے رانی گنج پنچایت سمیتی کی سیٹ پر کامیابی حاصل کرلی ہے ۔اس علاقے سے بی جے پی کے بابل سپریہ ممبر پارلیمنٹ ہیں ۔ہگلی ضلع میں ترنمول کانگریس نے 32سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔دوسری طرف ندیا ضلع میں ترنمول کانگریس کے ایک ورکر کو گنتی سے قبل پراکسی ووٹ ڈالتے ہوئے کیمرہ میں قید کرلیا گیا ہے .۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز