بردوان کا آؤس گرام بنا میدان جنگ، سنگ وخشت باری میں درجنوں لوگ زخمی ، پولیس کا لاٹھی چارج

Jan 28, 2017 05:45 PM IST | Updated on: Jan 28, 2017 05:45 PM IST

کولکاتہ۔ مغربی بنگال کے بردوان ضلع کا آؤس گرام اس وقت میدان جنگ میں بدل گیا جب ایک مقامی ہائر سیکنڈری اسکول کے ایک حصہ پر جاری تعمیرات کو مقامی لوگوں نے ناجائز ٹھہراتے ہوئے پرتشدد احتجاج کیا۔ مقامی گاؤں والوں کا الزام ہے کہ اسکول کی زمین کے ایک حصہ پرایک مقامی پولیس والےکی جانب سے ناجائز طریقے سے قبضہ کرکے تعمیرات کی جا رہی ہیں۔ اس کے خلاف گاؤں والوں نے شعبہ تعلیمات اورانتظامیہ سے شکایت کی لیکن کوئی اثر نہ ہونے پر گاؤں والے پرتشدد احتجاج پر اتر آئے۔ ان لوگوں نے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقامی شاہراہ کی ناکہ بندی کر احتجاج شروع کیا تو اینٹ پتھر پھینکنےکا سلسلہ شروع ہوگیا، جس میں پولیس اہلکاروں سمیت درجن بھر لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کو مشتعل ہجوم کو قابو میں کرنے کے لیے لاٹھیاں برسانی پڑیں۔ پولیس نے لاٹھی برسا کر مشتعل ہجوم کو قابو میں تو کیا لیکن زمین پر ناجائز قبضہ کے سلسلہ کا معاملہ اب تک حل نہیں ہو پایا۔

بردوان کا آؤس گرام بنا میدان جنگ، سنگ وخشت باری میں درجنوں لوگ زخمی ، پولیس کا لاٹھی چارج

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز