west bengal trinamool congress mla satyajit biswas shot dead by unidentified assailants snm مغربی بنگال: مذہبی تقریب میں ٹی ایم سی ایم ایل اے کا گولی مار کر قتل، بی جے پی پر الزام– News18 Urdu

مغربی بنگال: مذہبی تقریب میں ٹی ایم سی ایم ایل اے کا گولی مار کر قتل، بی جے پی پر الزام

کرشنا گنج سے ترنمول کانگریس کے رکن ستیہ جیت بسواس کا سنیچر کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ وہ اپنے علاقے کےا یک سرسوتی پوجا تقریب میں گئے تھے۔

Feb 09, 2019 10:35 PM IST | Updated on: Feb 09, 2019 10:45 PM IST

مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کرشنا گنج سے ترنمول کانگریس کے رکن ستیہ جیت بسواس کا سنیچر کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ وہ اپنے علاقے کےا یک سرسوتی پوجا تقریب میں گئے تھے۔ اسی دوران ان کاقتل کر دیاگیا۔ سرسوتی پوجا کے پروگرام میں منچ سے اترنے کے بعد حملہ آوروں نے ان پر گولیاں برسادیں۔ وہیں ٹی ایم سی کے ضلع صدر گوری شنکردت نے بی جے پی کے ایک مقامی لیڈر کو اس کاذمہ دار بتایا ہے۔

ٹی ایم سی نے اس معاملے کو سیاسی قتل قرار دیا ہے۔ پارٹی نے اسے گروپ کی لڑائی بتایا اور قصورواروں کے خلاف فورا کارروائی کامطالبہ کیا جبکہ بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے ان الزاموں سے انکار کیا ہے۔ واقعہ کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے اور جانچ شروع کردی ہے۔

مغربی بنگال: مذہبی تقریب میں ٹی ایم سی ایم ایل اے کا گولی مار کر قتل، بی جے پی پر الزام

ٹی ایم سی ایم ایل اے ستیہ جیت ؛ فائل فوٹو

Loading...