مصر : مسجد میں قتل عام کا انتقام لیا جائے گا : صدر السیسی ، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ شمالی سینائی میں مسجد میں دہشت گردی کے واقعے کا سختی سے جواب دیا جائے گا۔

Nov 25, 2017 12:33 PM IST | Updated on: Nov 25, 2017 12:33 PM IST

قاہرہ : مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ شمالی سینائی میں مسجد میں دہشت گردی کے واقعے کا سختی سے جواب دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ یہ واقعہ حکومت کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے کوششوں کا حقیقی عکاس ہے۔شمالی سینائی میں واقع اس مسجد میں نمازجمعہ کے وقت تباہ کن بم دھماکے اور دہشت گردوں کی فائرنگ سے 235 افراد جاں بحق اور 110 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔اس شورش زدہ علاقے میں حالیہ برسوں کے دوران میں کسی ایک واقعے میں یہ سب سے زیادہ جانی نقصان ہے۔ابھی تک کسی گروپ نے اس واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

صدر السیسی نے جمعہ کی شب ایک نشری تقریر میں کہا کہ ’’ مصر دنیا کی جانب سے دہشت گردی کا سامنا کررہا ہے۔جو کچھ رونما ہوا ہے ،اس کا اصل مقصد دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ہماری کوششوں کو روکنا ہے۔ہمارے عزم کو تباہ اور مصریوں کے اعتماد کو متزلزل کرنا ہے لیکن ہم پختہ ہمت ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے‘‘۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے ہمارے ایک پورے علاقے کو تباہ کرنے کی سازش تیار کی ہے لیکن اس طرح کے تشدد اور دہشت گردی سے ہمارے عزم میں اضافہ ہوگا اور اس دہشت گردی کا سفاکانہ ریاستی طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

مصر : مسجد میں قتل عام کا انتقام لیا جائے گا : صدر السیسی ، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

مسجد میں نمازجمعہ کے وقت تباہ کن بم دھماکے اور دہشت گردوں کی فائرنگ سے 235 افراد جاں بحق اور 110 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

انھوں نے مصریوں پر زوردیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے مقابلے میں متحد رہیں۔انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گردی کے اس حملے کے ذمے داروں سے انتقام لیا جائے گا اور ملک میں سکیورٹی اور استحکام کو بحال کیا جائے گا۔مصری صدر نے حکومت کو بم دھماکے میں جاں بحق افراد کے خاندانوں کو دو لاکھ مصری پاونڈز فی کس اور ہر زخمی کو پچاس ،پچاس ہزار پاؤنڈز دینے کی ہدایت کی ہے۔

دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

Loading...

مصری فوج نے گذشتہ روز العریش کے مقام پر ایک مسجد میں نمازیوں کے قتل عام میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ رات گئے دہشت گردوں کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں متعدد شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ مصری فوج کے ترجمان کرنل تامر الرفاعی نے بتایا کہ الروضہ مسجد پر حملہ کرنے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ الحد کے مقام پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز