مصر : وادی سینا میں نماز جمعہ کے دوران مسجد پربھیانک دہشت گردانہ حملہ ، 235 افراد جاں بحق

مصر کے صحرائے سینا میں واقع مسجد پر دہشت گردوں کے حملے میں 80 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ مصری سرکاری نیوز ایجنسی مینا کے مطابق دہشت گردوں نے ضحرائے سینا کے علاقے العریش میں واقع مسجد راودا پر اس وقت حملہ کیا جب نماز جمعہ کا خطبہ جاری تھا،

Nov 24, 2017 07:04 PM IST | Updated on: Nov 24, 2017 09:59 PM IST

قاہرہ: مصر کے صحرائے سینا میں واقع مسجد پر دہشت گردوں کے حملے میں 235 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ مصری سرکاری نیوز ایجنسی مینا کے مطابق دہشت گردوں نے ضحرائے سینا کے علاقے العریش میں واقع مسجد راودا پر اس وقت حملہ کیا جب نماز جمعہ کا خطبہ جاری تھا، اس دوران چار گاڑیوں میں آئے دہشت گردوں نے نمازیوں پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 235 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی جس کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہےدوسری جانب وزارتِ صحت کے ترجمان خالد مجاہد نے بتایا کہ حملے کے دوران بم دھماکے بھی ہوئے جس سے زیادہ جانی نقصان ہوا۔

مصر : وادی سینا میں نماز جمعہ کے دوران مسجد پربھیانک دہشت گردانہ حملہ ، 235 افراد جاں بحق

میڈیا کی خبروں کے مطابق دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 250 سے تجاوز کر سکتی ہے۔ دھماکے کے بعد 50 کے قریب ایمبولینس کی گاڑیاں جائے حادثہ کی جانب دوڑ پڑیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جب دھماکہ میں زخمی افراد کو منتقل کیا جارہا تھا تو اس دوران بھی نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے ایمبولینس کی گاڑیوں پر فائرنگ کی۔مصری صدر نے اس الم ناک واقعے پر ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز