لیبیا میں جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر مصر کا فضائی حملہ

May 27, 2017 01:29 PM IST | Updated on: May 27, 2017 01:29 PM IST

قاہرہ۔  مصر کی فضائیہ نے لیبیا میں مشتبہ دہشت گردوں کے کیمپوں پر حملہ کیا جہاں مصر کے مسیحیوں پر گزشتہ روز کے مہلک حملے کے لئے ذمہ دار دہشت گردوں نے تربیت لی تھی۔ گزشتہ روز ہی مصر کے صدر عبد الفتح السیسی نے کہا تھا کہ انہوں نے دہشت گرد وں کے کیمپوں کو ختم کرنے کے لیے حملے کا حکم دیا ہے۔ ایک ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے بیان میں انهوں نے کہا کہ جو بھی ملک دہشت گردی کو اسپانسر کرتے ہیں ، انہيں سزا دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ مصر کی فضائیہ نے چھ حملے مشرقی لیبیا کے دیرنا میں کئے۔فوج نے بتایا کہ یہ مہم ابھی جاری ہے اور یہ حملہ اس بات کی تصدیق ہونے کے بعد کیا گیا ہے کہ مسیحی برادری پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں نے یہیں تربیت لی تھی۔ واضح رہے کہ مصر کے وسطی علاقہ منیا میں کل بسوں اور ٹرکوں سے چرچ جاتے وقت نامعلوم مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ میں قبطی عیسائی کمیونٹی کے 28 افراد کی موت ہو گئی تھی اور 25 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ اس حملے کی ابھی تک کسی نے بھی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

لیبیا میں جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر مصر کا فضائی حملہ

سیکورٹی گارڈ مصر کے منیا میں، یہاں چھبیس لوگ مارے گئے تھے: رائٹرز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز