ماہ شوال کا چاند نظرنہیں آیا ، ہفتہ کو ہوگی عید ، جامع مسجد دہلی کی رویت ہلال کمیٹی نے کیا اعلان

ملک بھر میں عید کے چاند کو لےکر تجسس برقرار ہے ۔ تاہم ابھی تک کسی بھی جگہ سے رویت ہلال کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

Jun 14, 2018 08:00 PM IST | Updated on: Jun 14, 2018 09:26 PM IST

نئی دہلی : جمعرات کے روزماہ شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا ہے ۔ دہلی کی جامع مسجد کی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی راجدھانی دہلی کے علاوہ بنگال، بہار، آسام، آندھراپردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، ہریانہ اوراترانچل سے عدم رویت کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ لہذا رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ یکم شوال المکرم(عیدالفطر) 16 جون 2018 ء ہفتہ کے روز ہے۔

ادھر آندھرا پردیش کی رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا ہے ۔ رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ہفتہ کو عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔

ماہ شوال کا چاند نظرنہیں آیا ، ہفتہ کو ہوگی عید ، جامع مسجد دہلی کی رویت ہلال کمیٹی نے کیا اعلان

علامتی تصویر

خیال رہے کہ سال رواں رمضان المبارک کے چاند کو لے کر ملک میں اختلاف سامنے آیا تھا۔ جہاں متعدد شہروں اور ریاستوں میںمسلمانوں نے 17 مئی سے روزہ رکھا تھا وہیں کئی شہروں میں لوگوں نے 18 مئی سے روزہ رکھا تھا۔ ( نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ)۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز