سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے عید الاضحی

Sep 01, 2017 12:38 PM IST | Updated on: Sep 01, 2017 12:38 PM IST

جدہ : سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، امریکہ، یورپ، آسٹریلیا اور مشرق وسطی میں آج فرزندان توحید عید الاضحیٰ کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منارہے ہیں۔ سعودی عرب میں نماز عید کے سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہوئے، جس کے بعد مسلمانوں نے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے اللہ کی رضا کے لیے جانوروں کی قربانی کی۔

دنیا میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے مسلم ملک انڈونیشیا میں بھی پورے جوش و جذبے کے ساتھ عید الاضحیٰ منائی جارہی۔ انڈونیشیا میں نماز عید کے سب سے بڑے اجتماعات جکارتہ اور جاوا میں ہوئے۔ اس کے علاوہ ملیشیا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات، افغانستان، عراق، مصر اور دیگر ممالک میں بھی نماز عید کے بعد قربانی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے عید الاضحی

مسجد نبوی میں فرزندان توحید عید کی نماز ادا کرتے ہوئے ۔ فائل فوٹو

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان ، پاکستان اور بنگلہ دیش میں عید الضحیٰ کی دوگانہ ہفتہ کے روز یعنی کل ادا کی جائے گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز