فرانس کے شہر ایوگنن میں مسجد کے قریب فائرنگ میں آٹھ افراد زخمی

Jul 03, 2017 12:22 PM IST | Updated on: Jul 03, 2017 01:18 PM IST

مارسیلے۔  جنوبی فرانس کے شہر ایوگنن شہر میں ایک مسجد کے سامنے فائرنگ میں آج آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ معاملے کی تحقیقات کر نے والے ذرائع نے بتایا کہ پولیس اس معاملے کی جانچ ایک دہشت گردانہ حملہ کے بجائے باہمی معاملہ حل کرنے کی نظر سے کر رہی ہے۔ اس فائرنگ میں مسجد سے باہر نکلنے والے لوگوں کو نشانہ نہیں بنایا گیا تھا۔ زخمیوں میں دو کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

مقامی اخبار میں عینی شاہد کے حوالے سے شائع خبر کے مطابق فائرنگ رات کے ساڑھے دس بجے کے آس پاس شروع ہوئی۔  دو حملہ آوروں میں سے ایک نے اپنا چہرہ ڈھک رکھا تھا۔ جیسے لوگ مسجد سے باہر آ ئے دونوں حملہ آور وہاں سے فرار ہو گئے۔

فرانس کے شہر ایوگنن میں مسجد کے قریب فائرنگ میں آٹھ افراد زخمی

تصویر: العربیہ ڈاٹ نیٹ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز