تھائی لینڈ میں بندوق بردار حملہ آوروں کی فائرنگ میں آٹھ افراد ہلاک

Jul 11, 2017 04:55 PM IST | Updated on: Jul 11, 2017 04:55 PM IST

بنکاک۔ تھائی لینڈ میں ایک عمارت کے اندر لوگوں کو یرغمال بنا کر نامعلوم بندوق برداروں نے فائرنگ کی جس میں کم سے کم ایک بچہ سمیت آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واردات جنوبی صوبہ کرابی میں ہوا ہے جہاں بندوق بردار حملہ آور پیر کے روز ایک گھرمیں داخل ہوگئے اور گھر کے مکینوں کو یرغمال بنا کر ان پر فائرنگ کردی۔ یہ صوبہ ساحلی سیاحت کے لئے مشہور ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس واردات میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ پولس کے مطابق واردات کی وجہ ذاتی رنجش ہوسکتی ہے۔ پولس افسر منت انپروم نے بتایا کہ اس حملے میں پانچ یا چھ بندوق بردار شامل ہوسکتے ہیں۔

تھائی لینڈ میں بندوق بردار حملہ آوروں کی فائرنگ میں آٹھ افراد ہلاک

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز