نیپال: انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے: وزیر قانون

Oct 10, 2017 05:10 PM IST | Updated on: Oct 10, 2017 05:10 PM IST

کٹھمنڈو۔ قانون و انصاف و پارلیمانی امور کے وزیر یگیہ بہادر تھاپا نے کہا ہے کہ ریاستی اسمبلی اور ایوان نمائندگان کے انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔ ریاستی اسمبلی اور ایوان نمائندگان کے انتخابات بالترتیب 26 نومبر اور 7 دسمبر کو منعقد ہوں گے۔ دی ہمالین ٹائمس نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ کاسکی آدرش سیوا سماج کے زیر اہتمام منعقد ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر تھاپا نے پیر کوکہا کہ سیاسی جماعتوں نے قومی اسمبلی میں لازمی متعلقہ قوانین کے لئے اتفاق رائے قائم کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اس کے لئے ایک متعینہ معاہدہ تک پہنچنے میں ناکام رہے۔

نیپالی کانگریس لیڈر مسٹر تھاپا نے مزید کہا کہ 21 جنوری تک تمام سطح کے انتخابات کرا لئے جائیں گے ۔ بعد ازاں، آئین اور وفاقی نظام کو نافذ کرنے کے لئے حکومت ترجیحی بنیاد پر کام کرے گی۔

نیپال: انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے: وزیر قانون

قانون و انصاف و پارلیمانی امور کے وزیر یگیہ بہادر تھاپا : فائل فوٹو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز