Live Results Assembly Elections 2018

اس بھوت والی بچی کی آواز سے مہینوں سے ڈرے ہوئے تھے لوگ، اب سامنے آیا بھوت

ذرا سوچئے، آپ سمندر کنارے کم آبادی کے ایک چھوٹے سے قصبہ میں رہتے ہیں اور اچانک سے روز رات میں ایک بچی کی گانا گانے کی ڈراونی سی آوازیں فضا میں گونجنے لگے تو آپ کیا کریں گے؟ آپ کو ڈر لگے گا؟ ضرور لگے گا۔

Sep 19, 2018 06:44 PM IST | Updated on: Sep 19, 2018 06:54 PM IST

ذرا سوچئے، آپ سمندر کنارے کم آبادی کے ایک چھوٹے سے قصبہ میں رہتے ہیں اور اچانک سے روز رات میں ایک بچی کی گانا گانے کی ڈراونی سی آوازیں فضا میں گونجنے لگے تو آپ کیا کریں گے؟ آپ کو ڈر لگے گا؟ ضرور لگے گا۔

انگلینڈ کے ایک چھوٹے سے شہر اپسویچ میں مہینوں سے لوگ ایک بچی کی آوا ز سے ڈرے ہوئے تھے۔ نرسری کی رائمس گانے والی یہ آواز اکثر رات میں پورے علاقہ میں گونجنے لگتی تھی۔ اٹس ریننگ، اٹس پورننگ: دی اولڈ مین از اسنورینگ‘ لائنوں کی اس نظم نے اس شہر کو بھوت والا بنا رکھا تھا۔ لیکن اب اصل بھوت کا پتہ چل گیا ہے۔

اس بھوت والی بچی کی آواز سے مہینوں سے ڈرے ہوئے تھے لوگ، اب سامنے آیا بھوت

علامتی تصویر

دی انڈیپینڈت کی خبر کے مطابق، ڈر اور الجھن کے سائے میں دو بچوں کے ساتھ یہاں رہنے والی ایلس کاننگٹن نے آخر کار انتظامیہ تک یہ بات پہنچائی۔ اس کے بعد افسران نے ان سے کہا کہ جب بھی یہ آواز سنائی دے تو وہ ان کی اس کی اطلاع دیں۔ پھر آدھی رات میں یہ آواز بجنے پر ایلیس  نے افسران کو بلایا۔ افسران نے پتہ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ آواز پاس کی ایک اڈسٹریئل فیکٹری سے آرہی تھی۔

تحقیقات میں پتہ چلا کہ یہ کوئی بھوت والی بچی کے گانے کی آواز نہیں، بلکہ فیکٹری کا الارم سسٹم تھا اور اس کے بار بار بجنے کے پیچھے مکڑیوں کا ہاتھ تھا۔ فیکٹری میں چوری  نہ ہواس کے لئے الارم لگا تھا۔ اس سسٹم کے پاس مکڑیوں نے اس میں کچھ چھیڑ خانی کر دی تھی، جس کے سبب یہ جب تک بجنے لگتا تھا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز