تو اس لئے انگلینڈ کی جیت کے لئے دعا کریں گے ٹیم انڈیا کے مداح...

انگلینڈ دورہ ٹیم انڈیا کے لئے ایک لٹمس ٹسٹ کی طرح ہے۔ سبھی ہندوستانی مداح ٹیم انڈیا سے اچھی کارکردگی کی امید کررہے ہیں، لیکن کہیں نہ کہیں وہ انگلینڈ ٹیم کی جیت کی دعا کریں گے۔

Jun 26, 2018 08:11 PM IST | Updated on: Jun 26, 2018 08:11 PM IST

انگلینڈ دورہ ٹیم انڈیا کے لئے ایک لٹمس ٹسٹ کی طرح ہے۔ سبھی ہندوستانی مداح ٹیم انڈیا سے اچھی کارکردگی کی امید کررہے ہیں، لیکن کہیں نہ کہیں وہ انگلینڈ ٹیم کی جیت کی دعا کریں گے۔ ارے حیران نہ ہوں، دراصل ٹیم انڈیا کو انگلینڈ کے خلاف بھڑنے سے قبل آئر لینڈ سے 27 جون کو مقابلہ کرنا ہے۔ وہیں انگلش ٹیم کو اسی دن آسٹریلیا سے واحد ٹی 20 میچ کھیلنا ہے۔

آئر لینڈ کی ٹیم کمزور ہے، ایسے میں ٹیم انڈیا اسے ہراسکتی ہے۔ وہیں اگرآسٹریلیائی ٹیم کو انگلینڈ کی ٹیم واحد ٹی 20 میچ میں شکست دے دیتی ہے تو اس سے ٹیم انڈیا کی رینکنگ کافی بہتر ہوجائے گی۔ انگلینڈ کے آسٹریلیا کے خلاف جیتتے ہی ٹیم انڈیا نمبر 3 سے نمبر 2 پر پہنچ جائے گی۔

تو اس لئے انگلینڈ کی جیت کے لئے دعا کریں گے ٹیم انڈیا کے مداح...

Loading...

ٹیم انڈیا کے 123 ٹی 20 پوائننٹ ہوجائیں گے وہیں آسٹریلیا ایک میچ ہارتے ہی 122 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر پھسل جائے گی۔ ایسے میں سبھی ہندوستانی مداح ٹیم انڈیا کی جیت کے بعد انگلینڈ کے فاتح بننے کے لئے دعا کریں گے۔

ونڈے میں بھی نمبر ایک بننے کا موقع

ویسے ٹیم انڈیا کو انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کھیلنے کے بعد 3 میچوں کی ونڈے سیریز بھی کھیلنی ہے۔ ٹیم انڈیا اگرانگلینڈ کو 0-3 سے ونڈے سیریز ہرا دیتی ہے تو وہ دنیا کی نمبر ون ٹیم بن جائے گی۔ فی الحال نمبر ایک کی کرسی پر انگلینڈ نے قبضہ جما رکھا ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز