ناٹو کے ارکان دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کریں: رجب طیب اردغان

May 25, 2017 08:35 AM IST | Updated on: May 25, 2017 08:35 AM IST

انقرہ۔ ترکی کے صدر طیب اردغان نے کہا کہ معاہدہ اوقیانوس (ناٹو)کے ساتھی ملکوں کو دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں زیادہ تعاون کرنا چاہئے۔ مسٹر اردغان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی کےسلسلے میں ایک دوسرے کے ساتھ تیزی سے اطلاعات کا لین دین کرناچاہئے۔ مسٹر اردغان نے بروسیلس میں ناٹو اور یورپی یونین کے لیڈران سے ہونے والی ملاقات سے پہلے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ترکی یورپی یونین کا رکن بنے رہنا چاہتا ہے لیکن یورپی یونین کو بھی اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور ترکی کے درمیان شام پالیسی کے سلسلے میں طویل عرصے سے اختلافات برقرار ہیں۔ جس کی وجہ سے ناٹو اور یورپی یونین کے ساتھ بھی ترکی کے تعلقات اچھے نہیں رہے ہیں۔اس کے علاوہ یورپی یونین کے لیڈران نے مسٹر اردغان کو زیادہ انتظامی طاقت دینے والے ریفرنڈم کو مسترد کردیا تھا۔

ناٹو کے ارکان دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کریں: رجب طیب اردغان

فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز