کانگو میں نسلی تشدد میں 20 سے زائد افراد ہلاک

كنشاسا۔ کانگو کے جنوب مشرقی علاقے میں نسلی گروپ بنتس اور پگمیز کے درمیان تشدد میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جن میں بیشتر خواتین ہیں۔

Jan 17, 2017 05:27 PM IST | Updated on: Jan 17, 2017 05:27 PM IST

كنشاسا۔  کانگو کے جنوب مشرقی علاقے میں نسلی گروپ بنتس اور پگمیز کے درمیان تشدد میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جن میں بیشتر خواتین ہیں۔ اقوام متحدہ اقوام انسانی حقوق کے دفتر(يو این جے ایچ آر او) کے سربراہ نے کل کہا کہ گذشتہ 11 جنوری سے اب تک موبا میں جاری تشدد سے کم از کم 24 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جن میں 19 خواتین شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس تشدد کی صورتحال تشویشناک ہے۔ یہاں خواتین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ خواتین کے ساتھ جنسی تشدد کے معاملے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

کانگو میں نسلی تشدد میں 20 سے زائد افراد ہلاک

فائل فوٹو

یو این جے ایچ آر اوکے مطابق گزشتہ سال جولائی سے اب تک نسلی تشدد میں کم از کم 158 افراد ہلاک اور 158 زخمی ہوئے اور 50 عصمت دری کے معاملے سامنے آئے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز