ایران نیوکلیائی معاہدہ تنازع : ٹرمپ جیسے دوست ہوں تو دشمن کی ضرورت نہیں : یورپی یونینصدر

ایران نیوکلیائی معاہدہ کو لے کر یورپی یونین کے صدر ڈونالڈ ٹسک نے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر زبردست تنقید کی ہے ۔

May 18, 2018 12:08 AM IST | Updated on: May 18, 2018 12:09 AM IST

بلغاریہ : ایران نیوکلیائی معاہدہ کو لے کر یورپی یونین کے صدر ڈونالڈ ٹسک نے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر زبردست تنقید کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ٹرمپ جیسے دوست موجود ہوں ، تو دشمنوں کی کیا ضرورت ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلغاریہ میں یورپی یونین کے اجلاس میں ٹسک نے ٹرمپ کے حالیہ فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایران کے جوہری معاہدے سے دستبرداری کے فیصلے کو دیکھتے ہوئے یہ سوچا جاسکتا ہے کہ ٹرمپ جیسے دوستوں کے ہوتے ہوئے کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔

ساتھ ہی ساتھ ٹسک نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ ٹرمپ کے مختلف اقدامات کی راہ میں رکاوٹ بن جائیں۔ ٹسک نے کہا کہ یورپی ممالک ایران کے ساتھ معاہدہ سے دستبرداری کے حالیہ امریکی فیصلے اور یورپ کے خلاف تجارتی محصولات جیسے اقدامات کیخلاف متحد ہوکر مشترکہ محاذ بنالیں۔

ایران نیوکلیائی معاہدہ تنازع : ٹرمپ جیسے دوست ہوں تو دشمن کی ضرورت نہیں : یورپی یونینصدر

فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز