نواز شریف مسجد نبوی میں قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہوئے

Oct 28, 2017 04:33 PM IST | Updated on: Oct 28, 2017 04:33 PM IST

ریاض۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں مدینہ منورہ میں واقع مسجد نبوی میں قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سعودی عرب کے اپنے حالیہ دورہ کے موقع پر نواز شریف مسجد نبوی میں قرآن پاک کی تلاوت کرتے نظر آ رہے ہیں۔ نواز شریف کو پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے جولائی مہینہ میں نااہل قرار دے دیا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق، نواز شریف کے دن رات آج کل مسجد نبوی صلی اللہ علیہ  وسلم میں قرآن پاک کی تلاوت کرتے گز ررہے ہیں۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سفید کپڑوں میں ملبوس، لائٹ براؤن واسکٹ اور سر پر سفید ٹوپی پہنے بہت انہماک کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوت میں مصروف ہیں جبکہ ان کے ہمراہ چند قریبی ساتھی اورعقب میں سعودی سکیورٹی فورس کے اہلکار بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔  مسلم لیگ کے ذرائع کے مطابق محمد نواز شریف اپنا زیادہ تر وقت مدینہ منورہ کی مسجد نبوی میں اپنی اہلیہ کلثوم نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعاؤں اور ذکر واذکار میں مصروف رہ کر گزار رہے ہیں۔

نواز شریف مسجد نبوی میں قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہوئے

نواز شریف کے دن رات آج کل مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں قرآن پاک کی تلاوت کرتے گز ررہے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز