bollywood actress katrina kaif says on salman khan work experience in film bharat disha patani ns– News18 Urdu

کٹرینہ کیف پراس لئےسب سے زیادہ بھروسہ کرتے ہیں سلمان خان، ہوا انکشاف

کٹرینہ کیف حال ہی میں دیئے ایک انٹرویوکےدوران سلمان خان کی تعریفوں کے پل باندھتی ہوئی نظرآئی۔

Apr 26, 2019 06:51 PM IST | Updated on: Apr 26, 2019 06:51 PM IST

سلمان خان اوراداکارہ کٹرینہ کیف کی آنے والی فلم 'بھارت' کولےکرباتیں ہورہی ہیں۔ اس فلم میں سلمان خان - کٹرینہ کیف کی جوڑی ناظرین کوخوب راس آرہی ہے۔ حال ہی میں کٹرینہ کیف ایک انٹرویو کے دوران فلم اورسلمان خان کے بارے میں کھل کربات کرتی ہوئی نظر آئیں۔ اس انٹرویوکے دوران کٹرینہ کیف نےسلمان خان کی تعریفوں کے پل باندھے۔ کٹرینہ کیف نےاس دوران یہ بھی کہا کہ سلمان خان ایسے ادا کارہیں، جواپنے کام کوبڑی سنجیدگی سےلیتے ہیں۔

ایک پورٹل کودیئےانٹرویو میں کٹرینہ کیف نےکہا کہ 'جب میں اورسلمان خان ساتھ میں کام کرتےہیں توہماری سب سے اچھی بات یہ ہوتی ہے کہ ہم کام کی اہمیت کوسمجھتے ہیں۔ کام کو ہمیشہ سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ کام کےدوران 'دیکھتے ہیں' والی حالت بالکل بھی نہیں ہوتی ہے'۔ انہوں نےکہا 'سلمان خان جانتےہیں کہ میں کرداراورفلم کولےکراپنا ایک ہزارفیصد دیتی ہوں۔ انہیں باتوں کے سبب سلمان خان کومجھ پرپورا بھروسہ رہتا ہے'۔

کٹرینہ کیف پراس لئےسب سے زیادہ بھروسہ کرتے ہیں سلمان خان، ہوا انکشاف

سلمان خان اورکٹرینہ کیف: فائل فوٹو

کٹرینہ کیف نےاس انٹرویومیں بتایا کہ 'جب ہم کام پرآتے ہیں تو اس دوران ہمارا ایک ہی مائنڈ سیٹ ہوتا ہے... ہم سیٹ پرآتے ہی پہلےریہرسل کرتے ہیں، اس کے بعد ہی سین کرتے ہیں۔ اس دوران ہم کسی بھی کام کوکرنے میں کوئی لاپرواہی نہیں برتتے ہیں اورنہ ہی کسی کام کو آسان سمجھتے ہیں۔ سلمان خان فلم سےمنسلک کسی بھی کام کولےکرکوئی کسرنہیں چھوڑتے ہیں'۔

واضح رہے کہ کٹرینہ کیف اورسلمان خان کی جوڑی بالی ووڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑیوں میں سے ایک ہے۔ دونوں نےساتھ میں اب تک کئی فلموں میں کام کیا ہے، جن میں'میں نے پیارکیوں کیا'، 'یوراج'، 'ایک تھا ٹائیگر'، 'ٹائیگرزندہ ہے'، جیسی فلمیں شامل ہیں۔

بات کریں'بھارت' کی تواس فلم میں سلمان خان پانچ الگ الگ اندازمیں نظرآئیں گے۔ اس فلم کےٹریلرریلیزکے بعد سلمان خان کوجتنی تعریفیں مل رہی ہیں، اس سے زیادہ لوگ کٹرینہ کے کردارکوپسند کررہے ہیں۔ اس فلم میں سلمان خان - کٹرینہ کو'سرمیڈم' کےنام سے پکارتے نظرآرہے ہیں۔ معلوم ہوتا ہے کہ اس فلم میں سلمان خان - کٹرینہ کی ایک الگ ہی کیمسٹری دیکھنےکوملےگی۔