Example of Hindu Muslim Unity in Kargil mgb– News18 Urdu

کارگل میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کامرکزہے ڈان بازار، مسجد اورگرودوارہ کی ایک ہی دیوار

لوگوں میں کسی قسم کااختلاف یا تنازعہ دیکھنے کو نہیں ملا

Apr 05, 2019 06:01 PM IST | Updated on: Apr 05, 2019 06:16 PM IST

کارگل کا تاریخی ڈان بازارفرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بہترین مثال  پیش کررہا ہے۔ اس بازار میں مسجد،گرودوارہ،منشی سرائے،مسلم ،ہندوؤں اور سکھوں کی کئی دکانیں ہیں۔ مسجد اور  گرودوارہ کی ایک ہی دیوار ہے۔ لیکن کبھی بھی دونوں طبقوں کے لوگوں میں کسی قسم کااختلاف یا تنازعہ دیکھنے کو نہیں ملا۔ ڈان بازار میں ایک پرانی دو منزلہ عمارت موجود ہے۔ یہ دو منزلہ مکان بہتّر سال سے اسی حالت میں ہے۔ ابھی تک کسی نے اس عمارت کو ہاتھ تک نہیں لگایا ہے۔ عمارت کا مالک انیس سو سینتالیس  میں سرحد پار گیاتھا۔ ۔یہ یہاں کے بھائی چارے کی ایک اور مثال ہے۔یہ تاریخی بازارکارگل میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا مرکز ہے۔

Loading...

Loading...