منموہن سنگھ کو بنا دیا بینک ڈیفالٹر وجے مالیا کے لون کا ضامن– News18 Urdu

منموہن سنگھ کو بنا دیا بینک ڈیفالٹر وجے مالیا کے لون کا ضامن

پیلی بھیت۔ بینکوں کو 9 ہزار کروڑ روپئے ادا کیے بغیر بھاگ چکے وجے مالیا کی کنگ فشر کمپنی کے بارے میں نئی چونکانے والی جانکاری سامنے آئی ہے۔

May 21, 2016 03:35 PM IST | Updated on: May 21, 2016 03:38 PM IST

پیلی بھیت۔ بینکوں کو 9 ہزار کروڑ روپئے ادا کیے بغیر بھاگ چکے وجے مالیا کی کنگ فشر کمپنی کے بارے میں نئی ​​چونکانے والی جانکاری سامنے آئی ہے۔ مالیا کے لون کا ضامن ایک ایسا کسان ہے جس نے آج تک نہ وجے مالیا کو دیکھا ہے نا کنگ فشر کا نام سنا ہے۔ یہ کسان اتر پردیش کے پیلی بھیت کے گاؤں کھجوریا کا رہنے والا ہے اور اس کا نام منموہن سنگھ ہے۔

بینک آف بڑودہ بینک نے اس کسان کے اکاؤنٹ کو منجمد کر دیا ہے۔ بینک کا کہنا ہے کہ وجے مالیا کو منموہن سنگھ کی ضمانت پر ہی لون دیا گیا تھا۔ کسان کے اس بینک میں دو کھاتے ہیں جن میں سے ایک اکاؤنٹ میں 12 ہزار اور دوسرے اکاؤنٹ میں 4 ہزار روپے ہیں۔

منموہن سنگھ کو بنا دیا بینک ڈیفالٹر وجے مالیا کے لون کا ضامن

Loading...

پیلی بھیت کی ناد شاخ کے بینک منیجر کے مطابق، یہ دونوں اکاؤنٹ ممبئی واقع بینک آف بڑودہ کے ریجنل آفس کی ہدایت پر منجمد کئے گئے ہیں۔ وہیں کسان منموہن سنگھ کا کہنا ہے کہ میں آج تک کبھی وجے مالیا سے نہیں ملا، نہ ان سے کبھی کوئی رابطہ رہا۔ کسان منموہن سنگھ نے کہا کہ کہہ رہے ہیں کہ آپ نے کنگ فشر کی ضمانت لے رکھی ہے۔ میں نے آج تک مالیا کو دیکھا ہی نہیں ہے۔ میں تو کبھی ممبئی بھی نہیں گیا۔ اس کے باوجود مجھے ان کا ضامن بتاتے ہوئے میرے دونوں اکاؤنٹ سیز کر دیئے گئے ہیں۔

Loading...