importance of ganpati in nita ambanis hand and kalash in akash ambani and shloka wedding ceremony– News18 Urdu

آکاش کی شادی میں گنپتی لے کرچلتی نظرآئیں نیتا امبانی، جانیں اس کی اہمیت

آکاش امبانی اورشلوکا مہتہ کی شادی میں ملک اوردنیا کی کئی ہستیاں شامل ہوئیں۔ ورلڈ کلاش ڈیکوریشن اورپوری دنیا سے آئے مہمانوں کے درمیان اس شادی میں گجراتی تہذیب وثقافت کی جھلک بھی دیکھنے کو ملی جواسے واقعی خاص بناتی ہے۔

Mar 10, 2019 09:41 PM IST | Updated on: Mar 10, 2019 09:41 PM IST

ریلائنس انڈسٹریزکے چیئرمین مکیش امبانی اورنیتا امبانی کے بڑے بیٹے آکاش امبانی اور شلوکا مہتہ ہفتہ کے روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ اس شادی میں ملک اوردنیا کی کئی ہستیاں شامل ہوئیں۔ ورلڈ کلاس ڈیکوریشن اورپوری دنیا سے آئے مہمانوں کے درمیان اس شادی میں گجراتی تہذیب وثقافت کی جھلک بھی دیکھنے کو ملی جو اسے واقعی خاص بناتی ہے۔

سامنے آئی تصویروں میں دکھ رہا ہے کہ نیتا امبانی ایک گنپتی کی پرتما لے کرآکاش کے ساتھ چل رہی تھیں اورایشا امبانی کے ہاتھوں میں موجود چھوٹے سے کلش پربھی سبھی کا دھیان گیا ہی ہوگا۔ اس خبرمیں ہم بتارہے ہیں ان دونوں کی اہمیت۔

آکاش کی شادی میں گنپتی لے کرچلتی نظرآئیں نیتا امبانی، جانیں اس کی اہمیت

آکاش امبانی کی شادی میں گنپتی لےکرچلتی نظرآئیں نیتا امبانی۔

Loading...

نیتا امبانی نے اپنے ہاتھ میں گنپتی کی جوپرتما رکھی تھی اسے 'رامن دیوو' کہتے ہیں۔ گنپتی کی پرتما کے ساتھ اس میں ایک دیا بھی رکھا ہوتا ہے۔ مانا جاتا ہے کہ اسے لے کردولہے کے ساتھ چلنےسے دولہے کو بری نظرنہیں لگتی اورشادی بغیرکسی رکاوٹ کے اختتام تک پہنچتی ہے۔

1

ایشا امبانی کے ہاتھ میں موجود کلش کو'لون' کہتے ہیں۔ دراصل چھوٹے سے لوٹے میں ایسی چیزیں ڈالی جاتی ہیں، جس سے لوٹے کوہلانے پرجھنجھنے جیسی آواز ہو۔ اس کے بعد لوٹے کوکپڑے سے باندھ دیا جاتا ہے، اسے دولہے کے ساتھ چلتے وقت اس کی بہن بجاتی ہے۔ مانا جاتا ہے کہ اس کی آوازسے نگیٹیو وائبریشنس دوربھاگتی ہیں۔ وہیں گجراتی شادیوں میں بہنیں  اس کا استعمال خوشی کے ماحول میں دولہے کوپریشان کرنے کے لئے بھی کرتی ہیں۔

2

بارات لے کرروانہ ہونے سے قبل آکاش امبانی نے ریلائنس انڈسٹریز کے بانی اوراپنے دادا دھیرو بھائی امبانی سے آشیرواد لیا۔

3

آکاش امبانی اپنی دولہن شلوکا مہتہ کولینے کے لئے گھوڑی پرچڑھ کرروانہ ہوئے۔

4

بارات میں ناچتے ہوئے مکیش امبانی اورنیتا امبانی

5

شادی میں مکیش امبانی کے چھوٹے بھائی انل امبانی اپنی فیملی کے ساتھ شامل ہوئے۔

Loading...