latest cow urine generates a cracker snm گؤموترسے بنیں گے پٹاخے، بکھیریں گے دیوالی پر خوشبو، پڑھیں پوری جانکاری– News18 Urdu

گؤموترسے بنیں گے پٹاخے، بکھیریں گے دیوالی پر خوشبو، پڑھیں پوری جانکاری

آئی آئی ایس آئی آر کے سائنسدانوں کی اسی ٹیم نے گزشتہ سال گرین پٹاخوں کی تعمیر کی تھی جو دھواں نہیں پھیلاتے تھے ساتھ ہی ان کے چلنے پر خوشبو آتی تھی۔

Apr 23, 2019 06:25 PM IST | Updated on: Apr 23, 2019 06:30 PM IST

اب تک آپ نے بارود سے بنےپٹاخوں یا پھر گرین پٹاخوں کے بارے میں ہی سنا ہوگا لیکن اب سائنس نے چونکانے والی کھوج کر لی ہے۔ سائنسدان کا دعوی ہے کہ اب گؤ موتر سے  بنے پٹاخے بازار میں ملیں گے۔ یہ پٹاخے گرین پٹاخوں کے مقابلے 50 فیصد سستے ہوں گے، ساتھ ہی بالکل آلودگی نہیں کریں گے۔ ان کو چلانے پر خوشبو آئے گی۔ انڈین انسٹی ٹیوں آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ( آئی آئی ایس آئی آر) کے سائندانوں نے موہالی میں ایسے پٹاخوں کی تعمیر کر لی ہے۔

پہلے اسی ٹیم نے بنائے تھے گرین پٹاخے: آئی آئی ایس آئی آر کے سائنسدانوں کی اسی ٹیم نے گزشتہ سال گرین پٹاخوں کی تعمیر کی تھی جو دھواں نہیں پھیلاتے تھے ساتھ ہی ان کے چلنے پر خوشبو آتی تھی لیکن وہ پلاسٹک کی بوتلوں میں تھے۔ ادارہ کے کیمیا سائنسداں پروفیسر سمرتھ گھوش کے مطابق گؤموتر سے بنے پٹاخے بھی گرین پٹاخوں کی طرح ہی ہوں گے لیکن یہ 50 فیصد سستے ہوں گے۔ انسٹی ٹیوٹ ان کی تعمیر بڑی سطح پر کرنےکے بارے میں غور کر رہا ہے۔

گؤموترسے بنیں گے پٹاخے، بکھیریں گے دیوالی پر خوشبو، پڑھیں پوری جانکاری

File phot