ویڈیو: کانپور کا لٹیرا بندر، ٹول بوتھ سے اڑا لے گیا نوٹوں کی گڈی– News18 Urdu

ویڈیو: کانپور کا لٹیرا بندر، ٹول بوتھ سے اڑا لے گیا نوٹوں کی گڈی

ٹول ٹیکس بارا کے اے جی ایم منوج شرما نے بتایا کہ گزشتہ 25 اپریل کو ایک سفید گاڑی ٹول بوتھ پر آ کر رکی۔ تبھی کار میں سے ایک بندر نکلا اور بوتھ میں گھس کر نقدی کی ایک گڈی اٹھا لی

May 02, 2019 06:24 PM IST | Updated on: May 02, 2019 06:34 PM IST

کانپور دیہات کے اکبرپور کوتوالی علاقہ میں بیحد چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ٹول ٹیکس بوتھ پر ایک بندر 5 ہزار روپئے لوٹ کر فرار ہو گیا۔ دراصل، ایک کار میں بیٹھ کر آئے اس انوکھے بندر نے ٹول بوتھ پر رکھی نقدی لے کر رفو چکر ہو گیا۔ لوٹ کا یہ انوکھا واقعہ سامنے آنے کے بعد معاملہ علاقہ میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ لٹیرے بندر کی یہ پوری کرتوت ٹول بوتھ پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی۔

ٹول ٹیکس بارا کے اے جی ایم منوج شرما نے بتایا کہ گزشتہ 25 اپریل کو ایک سفید گاڑی ٹول بوتھ پر آ کر رکی۔ تبھی کار میں سے ایک بندر نکلا اور بوتھ میں گھس کر نقدی کی ایک گڈی اٹھا لی۔ شرما کے مطابق، پانچ ہزار روپئے لے کر بندر فرار ہو گیا۔ یہ پورا واقعہ ٹول میں لگے کیمرے میں قید ہو گیا۔

اس معاملہ میں ٹول کے اے جی ایم نے پولیس میں تحریری شکایت درج کرا دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی دو بار یہ واقعہ سامنے آ چکا ہے۔ فی الحال گاڑی کے نمبر کو بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔ پولیس واقعہ کی جانچ کر رہی ہے۔

Loading...