mumbai-unique-wedding-youth-will-marry-with-two-women-of-three-kids-اس انوکھی شادی میں دولہا ایک ہے اور دلہن دو ہیں۔ یہی نہیں شادی سے پہلے ہی ان کے 3 بچے بھی ہیں– News18 Urdu

دولہا ایک، دلہن دو، اور شادی سے پہلے ہی بچے تین، جانیں کیا ہے دلچسپ معاملہ

اس انوکھی شادی میں دولہا ایک ہے اور دلہن دو ہیں۔ یہی نہیں شادی سے پہلے ہی ان کے 3 بچے بھی ہیں

Apr 12, 2019 07:12 PM IST | Updated on: Apr 12, 2019 08:49 PM IST

گزشتہ روز ایک حیرت انگیز شادی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ممبئی کے پال گھر کے تال سری میں 22 اپریل کو یہ انوکھی شادی ہونے والی ہے۔ اس شادی میں دولہا ایک ہے اور دلہن دو ہیں۔ یہی نہیں شادی سے پہلے ہی ان کے 3 بچے بھی ہیں۔

بتا دیں کہ 26 سالہ نوجوان کی شادی بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ شادی کے کارڈس بھی شائع ہو چکے ہیں اور لوگوں میں بانٹے جا رہے ہی ہیں۔ دراصل، ستارپاڑا کا رہنے والا سنجے دھاگڑا دو خواتین کے ساتھ لیو ان رلیشن شپ میں رہ چکا ہے اور اب وہ دونوں سے شادی کر رہا ہے۔ سنجے آٹو چلاتا ہے، اس کا 10 سال پہلے ایک لڑکی بیبی سے افیئر ہو تھا۔ بغیر شادی کئے دونوں ساتھ میں رہنے لگے۔ بیبی گھر میں ایک کرانہ کی دکان چلاتی تھی۔

دولہا ایک، دلہن دو، اور شادی سے پہلے ہی بچے تین، جانیں کیا ہے دلچسپ معاملہ

شادی کی علامتی تصویر

جب کہ کچھ دن بعد اس کی اسکول کی ایک دوست رینا واپی بھی اس کے ساتھ لیو ان رلیشن شپ میں رہنے لگی۔ رینا واپی ایک کمپنی میں ملازم ہے۔ دونوں سے سنجے کے تین بچے ہو گئے ہیں۔ بچے بڑے ہونے لگے تو اس نے اب دونوں سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 22 اپریل کو وہ دونوں کے ساتھ شادی کرنے والا ہے۔

شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس کے بعد یہ شادی خبروں میں آگئی ہے۔ لوگوں سےکچھ پوچھنے پر وہ ایک ہی بات کہتے ہیں کہ جب میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا قاضی؟ اس انوکھی شادی پر پولیس کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقوں میں اس طرح کے معاملہ سامنے آتے رہتے ہیں۔

Loading...

بتا دیں کہ سنجے دھاگڑا کے ساتھ رہنے والی بیبی اس کا گھر سنبھالتی ہے، تاہم اس کی دوسری بیوی رنا واپی ایک کمپنی میں ملازم ہے۔ سنجے کی شادی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔

Loading...