کتے نے دکھائی وفاداری ، اپنی جان دے کر بچائی 35 زندگیاں– News18 Urdu

کتے نے دکھائی وفاداری ، اپنی جان دے کر بچائی 35 زندگیاں

کتا سب سے زیادہ وفادار ہوتا ہے اور کوئی کہاوت نہیں ہے بلکہ موقع آنے پر کتے نے ثابت بھی کرکے دکھایا ہے۔ ایسی ہی ایک مثال اترپردیش کے باندہ میں دیکھنے کو ملی ۔

Apr 14, 2019 02:30 PM IST | Updated on: Apr 14, 2019 02:30 PM IST

کتا سب سے زیادہ وفادار ہوتا ہے اور کوئی کہاوت نہیں ہے بلکہ موقع آنے پر کتے نے ثابت بھی کرکے دکھایا ہے۔ ایسی ہی ایک مثال اترپردیش کے باندہ میں دیکھنے کو ملی ۔ یہاں اترا قصبہ کی لکھن کالونی میں واقع چار منزلہ الیکٹرانک اور فرنیچر شوروم میں آگ لگ گئی تھی۔ جس وقت آگ لگی اس وقت عمارت میں 35 افراد سو رہے تھے ۔ شو روم کے مالک کا پالتو کتا بھی وہاں بندھا ہوا تھا۔

ایسے میں جب کثیر منزلہ فرنیچر کے شوروم میں آگ لگی ، تو کتے نے تیز تیز آواز میں بھونکنا شروع کردیا ۔ کتے کی بھونکنے کی آوازسن کر گہری نیند میں سو رہے لوگ جاگ گئے ۔ اس کے بعد پڑوسیوں سمیت تقریبا 35 افراد آگ دیکھ کر عمارت سے باہر نکل گئے ، لیکن خود زنجیر میں بندھا ہونے کی وجہ سے کتا جھلس گیا اور اس کی موت ہوگئی۔

کتے نے دکھائی وفاداری ، اپنی جان دے کر بچائی 35 زندگیاں

علامتی تصویر

فائر بریگیڈ کے اہلکار ونے کمار نے بتایا کہ راکیش فرنیچر کے بیسمنٹ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ آگ لگی ۔ جہاں پلائی ووڈ کا غیر قانونی گودام تھا۔ بلڈنگ میں سلنڈروں سے کئی دھماکے بھی ہوئے۔ آگ اور دھماکوں سے بلڈنگ سمیت چار دیگر مکانات زمین دوز ہوگئے ۔ راحت کی بات یہ ہے کہ شو روم مالک کے پالتو کتے نے بھونک کر 35 لوگوں کی بروقت جان بچالی ۔ لیکن خود زنجیر میں بندھا ہونے کی وجہ سے اپنی جان گنوا بیٹھا۔

Loading...

Loading...