لندن حملہ آور نے چیخ کر کہا، تمام مسلمانوں کو مارنے جا رہا ہوں: عینی شاہدین

Jun 19, 2017 05:54 PM IST | Updated on: Jun 19, 2017 05:54 PM IST

لندن۔ لندن میں فنسبری پارک مسجد کے قریب ایک وین سے راہگیروں كو کچلنے کے واقعہ کو عینی شاہدین نے ایک بدبختانہ واقعہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور ڈرائیور چیخ چیخ کر کہہ رہا تھا کہ وہ تمام مسلمانوں کا قتل کر دے گا۔ وین سے کچلنے کے اس واقعہ میں کم از کم ایک شخص ہلاک جبکہ دیگر دس زخمی ہو گئے ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے کہا کہ اس واقعہ کو ایک ممکنہ دہشت گردانہ حملہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ برطانیہ میں مارچ کے مہینہ سے لے کر یہ اب تک کا چوتھا واقعہ ہے ۔

عینی شاہدین نے کہا کہ جب ہم نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو لگا کہ ایک کار حادثہ ہے۔ لیکن لوگ چیخ رہے تھے، زور زور کی آوازیں نکال رہے تھے۔ پھر ہمیں احساس ہوا کہ یہ تو وہی شخص ہے جو عبادت کر رہے لوگوں کو دہشت زدہ کرنا چاہتا تھا۔

لندن حملہ آور نے چیخ کر کہا، تمام مسلمانوں کو مارنے جا رہا ہوں: عینی شاہدین

فنسبری پارک میں مقامی مسلمان نماز ادا کرتے ہوئے: تصویر، اے پی

 رمضان کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں نماز پڑھنے آئے تھے اور یہ علاقہ بہت مصروف تھا۔ فی الحال، یہ واضح نہیں ہے کہ یہ کوئی حادثہ ہے یا پھر اسے کسی سازش کے تحت انجام دیا گیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز