دلیپ کمار کی صحت کے بارے میں اب ٹوئٹر پر مداحوں کو ملے گی روزانہ تازہ معلومات

شہنشاہ جذبات معروف بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار کے خیرخواہوں کے لئے اچھی خبر ہے ۔

Sep 04, 2017 08:06 PM IST | Updated on: Sep 04, 2017 08:06 PM IST

نئی دہلی: شہنشاہ جذبات معروف بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار کے خیرخواہوں کے لئے اچھی خبر ہے ۔ انہیں اپنے عزیز اداکار کی صحت کے بارے میں اب روزانہ خبر ملتی رہے گی۔ اداکار کے کنبہ کے نزدیکی فیصل فاروقی نے مسٹر کمار کے ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا ہے کہ ان کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ مسٹر کمار کی صحت کے بارے میں اب ٹوئٹر پر وزانہ معلومات دی جاتی رہے گی۔ ایک ٹوئٹ میں مسٹر فیصل نے لکھا ’صاحب کے ساتھ شاندار شام گزاری ، اللہ کی مہربانی سے وہ اچھے ہورہے ہیں۔

دلیپ کمار کی صحت کے بارے میں اب ٹوئٹر پر مداحوں کو ملے گی روزانہ تازہ معلومات

file photo

خیال رہے کہ ڈی ہائیڈریشن اور گردہ سے متعلق سے بیماری کی وجہ سے ٹریجڈی کنگ کو پچھلے مہینہ لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ایک ہفتہ اسپتال میں رہنے کے بعد صحت میں بہتری ہونے پر دلیپ کمار کو گھر لے آیا گیا تھا۔

مسٹر فیصل نے ٹوئٹر پر لکھا روزانہ شام کو پانچ بجے پوسٹ کروں گا۔ جب صاحب پوری طرح ٹھیک ہوجائیں گے تو وہ آپ سبھی سے ٹوئٹر پر مخاطب ہوں گے۔ انشااللہ ۔ ان کے صحت مند ہونے کی دعا کرتے رہیے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز