ایف بی آئی کے سربراہ جیمس کومی کو ہٹانا صحیح فیصلہ: ٹرمپ

May 11, 2017 02:25 PM IST | Updated on: May 11, 2017 02:26 PM IST

واشنگٹن۔  امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے سربراہ جیمس کومی کی بطرفی کو حق بجانب ٹہرایا ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ مسٹر کومی کی جگہ کوئی اور شخص ایف بی آئی ڈائرکٹر مقرر کیا جائے گا تاکہ وہ اس کو بہتر طریقہ سے کرسکے اور جو ایف بی آئی کے وقار کو بحال کرسکے۔ انہوں کہا کہ مسٹر کومی واشنگٹن میں سب کا اعتبار کھوچکے تھے چاہے وہ ریپلکن ہوں یا ڈیموکریٹ۔ جب سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا تو وہ میرے شکر گذار ہوں گے۔

ادھر روسی صدارتی دفتر کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے مسٹر کومی کی برطرفی کو امریکہ کا اندرونی معاملہ بتایا ہے اور کہا ہے کہ روس کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

ایف بی آئی کے سربراہ جیمس کومی کو ہٹانا صحیح فیصلہ: ٹرمپ

ڈونالڈ ٹرمپ: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز