برطانیہ میں بائیو ڈاٹا پر ہے مسلم نام تو نہیں ملے گی نوکری!۔

Feb 08, 2017 09:12 AM IST | Updated on: Feb 08, 2017 09:12 AM IST

نئی دہلی۔ برطانیہ میں مینیجر کی سطح کے کسی عہدے کے لئے درخواست دینے والے کے بائیو ڈاٹا میں اگر مسلم نام ہوا تو پھر نوکری ملنے کا امکان بہت کم ہو جاتا ہے۔ ایک رپورٹ میں یہ دعوی کیا گیا ہے۔ برسٹل یونیورسٹی کے 'ریسرچ سینٹر فار دی اسٹڈی آف ایتھنسٹی اینڈ سٹیزن شپ' کے مطالعہ کے مطابق سفید عیسائی مردوں کے مقابلے میں مسلم مردوں کے نوکری حاصل کرنے کا امکان 76 فیصد کم ہو جاتا ہے۔

مطالعہ کے مطابق جس بائیو ڈاٹا پر انگریزی کا نام ایڈم لکھا تھا تو اسے 12 مثبت جواب ملے، لیکن محمد نام والے بائیو ڈاٹا پر صرف چار مثبت جواب آئے۔ اس مطالعہ سے منسلک پروفیسر طارق مدود نے کہا، '' ہم نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ مسلم ناموں والے بائیو ڈاٹا دینے والے تین افراد میں سے صرف ایک کو انٹرویو دینے کا موقع ملتا ہے۔ '' بی بی سی اپنے پروگرام 'انسائڈ آؤٹ لندن' میں اس رپورٹ کو نشر کرے گا۔

برطانیہ میں بائیو ڈاٹا پر ہے مسلم نام تو نہیں ملے گی نوکری!۔

تصویر: اے ایف پی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز