فلم پدماوت کیلئے دیپکا نے رنویر اور شاہد سے زیادہ لی فیس

اداکارہ دیپکا پدوکون کو فلم پدماوت کےلئے رنویر سنگھ اور شاہد کپور سے زیادہ فیس ملی ہے۔

Jan 29, 2018 11:05 PM IST | Updated on: Jan 29, 2018 11:05 PM IST

ممبئی: اداکارہ دیپکا پدوکون کو فلم پدماوت کےلئے رنویر سنگھ اور شاہد کپور سے زیادہ فیس ملی ہے۔ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت میں بنی پدماوت ریلیز ہوگئی ہے۔فلم باکس آفس پر ہٹ ہوگئی ہے۔فلم میں دیپکا کے علاوہ رنویرسنگھ اور شاہر کپور بھی مرکزی کردار میں ہیں۔دیپکا اس بات سے بے حد خوش بھی ہیں۔وہ مسلسل اپنے مداحوں کا شکریہ اداکررہی ہیں۔کہا جارہا تھا کہ دیپکا کو اس فلم کے لئے رنویر اور شاہد سے زیادہ فیس ملی ہے۔دیپکا کو 13کروڑ روپے دئے جانے کی خبر تھی۔

دیپکا نے یہ بات قبول کی ہے کہ انہیں رنویر اورشاہد سے زیادہ فیس ملی تھی۔ حالانکہ انہوں نے یہ اعتراف نہیں کیا کہ وہ فیس کتنی تھی۔کچھ دنوں پہلے تک بھی جب دیپکا سے اس بارے میں پوچھا جاتا تھا تو وہ واضح جواب نہیں دیتی تھیں۔وہ یہی کہتی تھیں کہ اس فلم کےلئے انہیں جو بھی فیس ملی ہے وہ اس سے زیادہ فلم کی کہانی اور بھنسالی کے جنون کےلئے اس فلم کے وابستہ رہی ہیں۔

فلم پدماوت کیلئے دیپکا نے رنویر اور شاہد سے زیادہ لی فیس

علامتی تصویر

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز