فلم فیئر ایوارڈ 2018 : عرفان خان کو بہترین اداکار اور ویا بالن کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ

عرفان خان کو بہترین اداکار (بیسٹ ایکٹر ) اور ودیا بالن کو بہترین اداکارہ ( بیسٹ ایکٹریس ) کا فلم فیئر ایواڑ دیا گیا ہے ۔

Jan 21, 2018 12:39 PM IST | Updated on: Jan 21, 2018 12:39 PM IST

ممبئی : سال 2018 کے 63 ویں فلم فیئر ایوارڈس کا انتظار اب ختم ہوچکا ہے ۔ ایوارڈ کا اعلان کیا جاچکا ہے ۔ عرفان خان کو بہترین اداکار (بیسٹ ایکٹر ) اور ودیا بالن کو بہترین اداکارہ ( بیسٹ ایکٹریس ) کا فلم فیئر ایواڑ دیا گیا ہے ۔ ادھر کرٹیکس کٹیگری میں راج کمار راو کو بیسٹ ایکٹر اور زائرہ وسیم کو بیسٹ ایکٹریس کا ایوارڈ دیا گیا ۔ فلم ہندی میڈیم کو بیسٹ فلم (پاپولر ) اور نیوٹن کو بیسٹ فلم ( کرٹیک) کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ بریلی کی برفی فلم کے ڈائریکٹر اشونی ائیر تیواری کو دیا گیا ہے جبکہ بیسٹ اوریجنل اسٹوری کا ایوارڈ نیوٹن فلم کے لئے امت ماسورکر کو دیا گیا ہے۔ بیسٹ ایکٹر سپورٹنگ رول ( میل ) کا خطاب راج کمار راو نے اپنے نام کیا تو بیسٹ ایکٹر سپورٹنگ رول ( فی میل ) کا ایوارڈ فلم سیکریٹ سپر اسٹار کیلئے میہر وج نے حاصل کیا۔

فلم فیئر ایوارڈ 2018 : عرفان خان کو بہترین اداکار اور ویا بالن کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز