نیویارک : امریکہ کے نیویارک کے برونكس میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے 12 افراد کی موت ہو گئی جبکہ چار افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ نیویارک کے میئر بل ڈی بلاسوو کے پریس سیکرٹری ایرک فلپس نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتايا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی میئر اور فائر بریگیڈ کے کمشنر موقع پر پہنچے۔
اے بی سی ٹیلی ویژن سے وابستہ ڈبليواےبي سي ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پانچ منزلہ عمارت کی تیسری منزل پر کل شام سات بجے آگ لگ گئی۔فائر بریگیڈ کے حکام نے بتایا کہ آگ سے 15 لوگ شدید طور سے جھلس گئے۔ جائے حادثہ پر پہنچی 160 فائر بریگیڈ کے ذریعے آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔

پانچ منزلہ عمارت کی تیسری منزل پر کل شام سات بجے آگ لگ گئی۔تصویر : رائٹر
آتشزدگی میں اپارٹمنٹ کے بیرونی حصوں کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا ہے، جیسا کہ ٹیلی ویژن فوٹیج کی تصاویر میں نظر آ رہا ہے۔