کیلیفورنیا کی جنگل میں آگ،10افراد کی موت

Oct 10, 2017 05:01 PM IST | Updated on: Oct 10, 2017 05:01 PM IST

واشنگٹن۔ امریکہ کے کیلفورنیا کی جنگل میں بھیانک آگ لگنے سے اب تک کم سے کم 10افراد کی موت ہوچکی ہے۔ یہ آگ جنگل میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ خبررساں ایجنسی برٹش براڈ کاسٹنگ (بی بی سی ) نے کیلیفورنیا کے گورنر جیری براؤن کے حوالہ سے بتایا کہ ناپا،سونوما اور یوبا میں ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان علاقوں سے تقریباً20ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔

فائر سیکورٹی محکمہ کے سربراہ کم پملوٹ نے کہا کہ آتشزدگی کے سبب تقریباً 1500عمارتیں خاک ہوچکی ہیں۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اتوار کی شب یہ آگ لگی کیسے۔ انہوں نے کہا-’’ہماری پوری توجہ لوگوں کی جان بچانے پر مرکوز ہے،یہ ہماری پہلی ترجیح ہے۔ آگ پر قابو پانے کیلئے تمام چیزیں موجود ہیں۔ ہم یہاں سے لوگوں کو محفوظ نکالنے کی کوشش کررہے ہیں‘‘۔

کیلیفورنیا کی جنگل میں آگ،10افراد کی موت

وہاں کی محکمہ موسمیات نے سان فرانسسکو تک آگ پھیلنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔ تیز ہوا اور خشک موسم کے سبب آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز