لاس اینجلس کے توانائی اسٹیشن میں آگ، 1.4 لاکھ آبادی متاثر

Jul 10, 2017 12:41 PM IST | Updated on: Jul 10, 2017 12:41 PM IST

واشنگٹن۔  امریکہ کے لاس اینجلس کے ایک توانائی اسٹیشن میں آگ لگنے کی وجہ سے مسلسل دوسرے دن بھی ایک لاکھ 40 ہزار باشندوں کو بغیر بجلی کے رہنا پڑ رہا ہے۔  لاس اینجلس کے توانائی اور آبی محکمہ کے حکام نے ایک بیان میں بتایا کہ نارتھ سان فرنانڈو ویلی کے ’رسيونگ اسٹیشن جے‘ میں آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کی مہم میں امداد اور بچاواہلکارلگے ہوئے ہیں۔ آگ لگنے سے ہونے والے نقصان کا بھی اندازہ کیا جا رہا ہے۔

محکمہ نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ سے ایک لاکھ 40 ہزار باشندوں اور کاروباری صارفین کو بغیر بجلی کے رہنا پڑ رہا ہے۔ بجلی کی فراہمی کب سے ہو پائے گی، اس بارے میں اب تک کچھ نہیں کہا گیا ہے۔ اس اسٹیشن سے لاس اینجلس شہر کے دس لاکھ 60 ہزار صارفین کو بجلی کی فراہمی کی جاتی ہے۔

لاس اینجلس کے توانائی اسٹیشن میں آگ، 1.4 لاکھ آبادی متاثر

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز