لندن کیمڈین مارکیٹ میں آگ پر قابو پا لیا گیا

Jul 10, 2017 03:26 PM IST | Updated on: Jul 10, 2017 03:26 PM IST

لندن۔ لندن کے كیمڈین مارکٹ کی ایک بلڈنگ میں پچھلے پہر اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کی تین منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کے حکام نے بتایا کہ 10 دمکل گاڑیوں کے 70 سے زائد آگ بجھانے والوں نے سخت جد وجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔ آس پاس کی عمارتوں کو زد میں آنے سے تو بچا لیا گیا لیکن متاثرہ عمارت کی تینوں منزلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ ابھی تک کسی بھی قسم کی جان مال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایمبولینس کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی تھیں ۔ آس پاس کی عمارتوں کو لوگوں سے خالی کرا لیا گیا تھا اور علاقے میں موجود دوسرے لوگوں کوبھی وہاں سے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا تھا تاکہ جان و مال کے نقصان کے اندیشے کو کم سے کم کیا جا سکے۔ کیمڈن مارکٹ میں کوئی ایک ہزار دکانیں ، اسٹال میخانے اور کیفے ہیں 2008 میں بھی اس مارکٹ میں آگ لگی تھی۔ جس میں ملحقہ گھروں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لندن میں ہی ایک 24 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے کوئی 80 لوگ مارے گئے تھے۔

لندن کیمڈین مارکیٹ میں آگ پر قابو پا لیا گیا

تصویر: نیوز ۱۸، ڈاٹ کام

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز