انڈونیشیا میں پٹاخہ فیکٹری میں زبردست دھماکہ ، 47 کی موت ، 40 سے زائد زخمی

انڈونیشیا کی راجدھانی جکارتہ کے باہری حصہ میں واقع ایک پٹاخہ فیکٹری میں زبردست دھماکہ کے بعد لگی شدید آگ سے کم از کم 47لوگوں کی موت اور 40دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع پولیس حکام نے دی۔

Oct 26, 2017 05:59 PM IST | Updated on: Oct 26, 2017 05:59 PM IST

جکارتہ: انڈونیشیا کی راجدھانی جکارتہ کے باہری حصہ میں واقع ایک پٹاخہ فیکٹری میں زبردست دھماکہ کے بعد لگی شدید آگ سے کم از کم 47لوگوں کی موت اور 40دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع پولیس حکام نے دی۔ میٹرو ٹی وی کی رپورٹ میں پولیس کے حوالہ سے بتایا گیا کہ دھماکہ کے بعد آگ چاروں طرف پھیل گئی۔ اس کی وجہ سے فیکٹری کی پوری چھت گر گئی۔

ایک افسر نے بتایا کہ فیکٹری کی عمارت کے پیچھے لاشوں کا ڈھیر لگا ہوا ہے۔ واقعہ کے وقت فیکٹری میں 100سے زائد ملازم موجود تھے۔ چالیس سے زائد مزدوروں کو زخمی حالت میں علاج کے لئے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ جکارتہ کے باہر مغرب میں واقع بانتین صوبہ کے تانگرینگ شہر میں رہائشی علاقہ کے نزدیک یہ فیکٹری ہے۔میٹرو ٹی وی کے مطابق فیکٹری کے پاس حالانکہ پرمٹ تھا لیکن اس کا رہائشی علاقہ کے آس پاس ہونا ضابطوں کے خلاف ہے۔

انڈونیشیا میں پٹاخہ فیکٹری میں زبردست دھماکہ ، 47 کی موت ، 40 سے زائد زخمی

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز