امریکہ میں فلوریڈا ہوائی اڈے پر اندھا دھند فائرنگ، پانچ افراد ہلاک، آٹھ زخمی

Jan 07, 2017 11:10 AM IST | Updated on: Jan 07, 2017 11:12 AM IST

واشنگٹن۔  امریکی ریاست فلوریڈا کے فورٹ لاڈرڈیل میں ہالی ووڈ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہونے والی فائرنگ میں کم از کم پانچ لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ آٹھ دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ امریکہ کے ایم ایس این بی سی ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔ ایم این بی سی چینل کے مطابق اس فائرنگ میں کم از کم 9 افراد کو گولی لگی ہے۔ فائرنگ کرنے والے مشتبہ حملہ آور کو پولس نے حراست میں لے لیا ہے۔ فائرنگ کرنے والے حملہ آور کی شناخت 26 سالہ اسٹیبن سنٹیاگو کے طور پر کی گئی ہے۔ فلوریڈا سے امریکی سینیٹ کے رکن بل نیلسن کے ایک ترجمان نے ٹرانسپورٹیشن سیکورٹی ایڈمنسٹریشن کے حکام کے ساتھ بات چیت میں یہ اطلاع دی ہے۔

ایک امریکی اہلکار کے مطابق 26 سالہ اسٹیبن سینٹیاگو کو گزشتہ سال آرمی نیشنل گارڈ سے چھٹی دی گئی تھی۔اسٹیبن سینٹیاگو عراق میں میں بھی تعینات رہ چکا ہے۔  ہوائی اڈے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کئے گئے پوسٹ کے مطابق ٹرمینل -2 پر فائرنگ ہوئی ہے۔ ہوائی اڈے کے ترجمان کی جانب سے اس واقعہ کے سلسلے میں ابھی تک کوئی بھی تبصرہ نہیں کیا گيا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی سابق پریس سکریٹری ایری فليشر نے ٹویٹ کیا کہ "میں اب فورٹ لاڈرڈیل میں ہالی ووڈ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہوں، گولیاں چلنے کی کئی آوازیں سنی ہیں۔ سب لوگ بھاگ رہے ہیں"۔

امریکہ میں فلوریڈا ہوائی اڈے پر اندھا دھند فائرنگ، پانچ افراد ہلاک، آٹھ زخمی

فلوریڈا کے گورنر ریک ا سکاٹ کے دفتر نے ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ مسٹر اسکاٹ جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے لئے ہوائی اڈے کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔

گیٹی امیجیز

امریکہ کی فیڈرل جانچ ایجنسی ایف بی آئی کے میامی میں واقع دفتر کے ایک ترجمان نے ای میل کے ذریعے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد جانچ ایجنسی مقامی انتظامیہ کے رابطے میں ہے۔

واضح رہے کہ فورٹ لاڈرڈیل میں ہالی وڈ کے بین الاقوامی ہوائی اڈہ عالمی پروازوں کے لئے جنوبی فلوریڈا کا دوسرا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہے۔ اس علاقے میں میامی بین الاقوامی ہوائی اڈہ سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز